The Dawn News - News

نئے آرمی چیف کیلئے پی ٹی آئی کا کوئی پسندیدہ امیدوار نہیں، پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کے تقرر کے لیے فوجی جرنیلوں میں سے پی ٹی آئی کا کوئی پسندیدہ امیدوار نہیں ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پاک فوج کے اعلیٰ عہدے پر بھرتی کے لیے ایک طے شدہ طریقہ کار ہے، پی ٹی آئی نے اس کے لیے نہ تو کسی کی حمایت کی اور نہ ہی اسلام آباد کی جانب پی ٹی آئی کے حکومت مخالف لانگ مارچ کا اس تعیناتی سے کوئی تعلق ہے۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ پی ٹی آئی نے واضح طور پر ’انہیں‘ بتا دیا ہے کہ اسے آرمی چیف کے عہدے کے لیے کسی بھی امیدوار پر کوئی اعتراض نہیں ہے، ہمیں موجودہ نظام کے تحت کسی بھی نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں ہے، فوجی جنرل کسی کا امیدوار نہیں ہو سکتا، کوئی بے وقوف ہی ایسا دعویٰ کر سکتا ہے’۔