The Dawn News - Pakistan

وزیر اعظم کے چین روانہ ہوتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں 544 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور تجزیہ کاروں نے اس تیزی کو وزیر اعظم شہباز شریف کے دورۂ چین کے دوران مثبت پیش رفت کی توقعات کے باعث قرار دیا ہے۔

حصص مارکیٹ کا بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ آج 544 پوائنٹس یا 1.32 فیصد اضافے کے ساتھ 41 ہزار 809 پوائنٹس پر بند ہوا۔

فرسٹ نیشنل ایکویٹیز کے ڈائریکٹر عامر شہزاد نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے پیچھے متعدد وجوہات ہیں جن میں وزیر اعظم شہباز شریف کا دورۂ چین بھی شامل ہے، جس میں وزیر اعظم تجارت اور سرمایہ کاری میں توسیع کے لیے پرامید ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ارب 56 کروڑ حصص کے کاروبار کا نیا ریکارڈ

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ایک بیان میں کہا کہ دورۂ چین کے دوران چینی قیادت کے ساتھ ان کی بات چیت کا محور دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ پاک ۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی بحالی پر بھی ہوگا۔

عامر شہزاد نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان بھی جلد متوقع ہے اور اسی دوران وہ پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے جلد قسط ملنے کی امید کے سبب اسٹاک ایکسچینج میں 764 پوائنٹس کا اضافہ

انہوں نے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی شدت توقعات سے کم ہونا اور گزشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں کوئلے کی قیمتوں میں 8.89 فیصد کمی، اسٹاک اور باالخصوص سیمنٹ کے شعبے کی بہترین کارکردگی بھی مارکیٹ میں اضافے کا باعث بنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ روز سے مارکیٹ شدید دباؤ میں رہنے کی وجہ سے ایسی تیزی متوقع تھی اور تمام عوامل ہی مشترکہ طور پر مارکیٹ میں ایسی تیزی کا سبب بنے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 591 پوائنٹس گرگیا

اے کے وائی سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسر امین یوسف نے کہا کہ انڈیکس میں ریکوری ان توقعات پر ہو رہی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورۂ چین کے دوران چینی حکومت قرض کی ری شیڈولنگ کرے گی اور سعودی عرب، پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کرے گا۔