The Dawn News - Tech

ٹوئٹر پر آئندہ ہفتے سے ماہانہ 8 ڈالر فیس عائد کیے جانے کا امکان
مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے پلیٹ فارم کا کنٹرول سنبھالتے ہی اعلان کیا تھا کہ ویب سائٹ پر موجود ویریفائڈ اکاؤںٹس کو ماہانہ 20 ڈالر تک فیس دینی پڑے گی، تاہم بعد ازاں انہوں نے تنقید کے بعد فیس کو کم کرکے 8 ڈالر کردیا تھا۔

اب خبر سامنے آئی ہے کہ ٹوئٹر آئندہ ہفتے تمام ویریفائڈ اکاؤنٹس ہولڈرز کو سبسکرپشن فارم بھیجے گا اور ان سے سروس استعمال کرنے اور بلیو ٹک کے عوض ماہانہ 8 ڈالر فیس ادا کرنے کا کہے گا۔

امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق یہ پہلے ہی خبریں تھیں کہ ٹوئٹر کے ویریفائڈ اکاؤنٹس پر 7 نومبر سے فیس عائد کی جائے گی اور اب ٹوئٹر کے متعدد ذرائع نے بتایا ہے کہ ویریفائڈ اکاؤنٹس ہولڈرز کو 8 نومبر تک سبسکرپشن ای میل بھیج دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا، ایلون مسک مالک بن گئے

رپورٹ کے مطابق صارفین کو فیس ادا کرنے یا نہ کرنے سے متعلق خود مختاری فراہم کی جائے گی اور انہیں سوچنے کے لیے چند ماہ دیے جائیں گے، تاہم ساتھ ہی انہیں بتادیا جائے گا کہ کب سے وہ فیس دینے کے پابند ہوں گے۔

اسی طرح صارفین کو بتایا جائے گا کہ انہیں 8 ڈالر ماہانہ ادا کرنے کے بعد مزید کیا کیا فوائد حاصل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر حکومتوں اور حکومتی سربراہوں اور اداروں کے اکاؤنٹس کو فیس کے بغیر ہی چلایا جا سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے فوری طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

ممکنہ طور پر ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ جو ویریفائڈ اکاؤنٹس ماہانہ 8 ڈالر کی فیس ادا کرنے سے انکار کریں گے تو ان کا بلیوٹک نہیں ہٹایا جائے گا، تاہم ان کی ٹوئٹس اور اکاؤنٹ کو محدود کردیا جائے گا۔

تاہم اس حوالے سے مصدقہ طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن ایلون مسک واضح کر چکے ہیں کہ جو ویریفائڈ اکاؤنٹ ہولڈرز فیس ادا نہیں کریں گے، ان سے بلیو ٹک واپس لے لیا جائے گا۔

ایلون مسک کی جانب سے ویریفائڈ اکاؤنٹس سے ماہانہ فیس وصول کیے جانے پر دنیا بھر کے لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، تاہم وہ اپنی ضد پر قائم ہیں کہ جنہیں جو کہنا ہے، کہتے رہیں لیکن ویریفائڈ اکاؤنٹس ہولڈرز کو ماہانہ 8 ڈالر دینے پڑیں گے۔

تین نومبر کو انہوں نے اس حوالے سے میمز کے ساتھ ٹوئٹس بھی کیں کہ بعض لوگ ایک کافی پر 8 ڈالر خرچ کردیتے ہیں مگر وہی لوگ بلیوٹک جیسی مراعت کو 30 تک حاصل کرنے پر 8 ڈالر دینے پر رو رہے ہیں۔

ایک اور میمز میں انہوں نے واضح کیا کہ ماہانہ 8 ڈالر ادا کرنے والے ویریفائڈ اکاؤنٹس متعدد سہولیات اور فیچرز کو استعمال کر سکیں گے جب کہ فیس ادا نہ کرنے والے پیسے نہ بھرنے کا حساب بھی دیں گے۔