The Dawn News - World - Middle East

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق
اسرائیل کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں شدید جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق اور ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین کے قریب اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق جبکہ مزید 4 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی مغربی کنارے میں چھاپہ ماررہی تھی کہ اسی دوران کچھ گھنٹے بعد یروشلم کے پرانے کوارٹر میں فلسطینیوں کی جانب سے مبینہ طور پر اسرائیلی فورسز پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی جاں بحق ہوا۔

اس سے قبل مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک اور فلسطینی جاں بحق ہوا تھا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کہ وہ پناہ گزینوں کے لیے جنین کیمپ میں آپریشن کررہے تھے لیکن وہ حملہ آور کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔

اسلامی جہاد گروپ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے فاروق سلامہ ان کے جنگجوؤں میں سے ایک ہے۔

مزیدپڑھیں: اسرائیلی فوج نے غزہ کے قریبی علاقوں کو فلسطینیوں کیلئے بند کر دیا

خیال رہے کہ اس سے قبل 3 نومبر کو فورسز نے کہا تھا کہ یروشلم کے پرانے ہیڈکوارٹر میں انسپیکشن کے دوران اسرائیلی پولیس نے ایک حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے اسرائیلی فوجی کے جسم کے اوپری حصے پر حملہ کیا لیکن دو دیگر اہلکاروں نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کے مطابق حملہ آور 20 سالہ عامر بدر مقامی شہری تھا۔

حالیہ واقعہ اسرائیل کے زیر قبضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے قریبی علاقے میں چوکی کے قریب پیش آیا تھا۔

ہسپتال کے مطابق اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ دوسرے شخص کو فائرنگ سے ٹانگ پر گولی لگی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی، فلسطینی غزہ کی پٹی میں جنگ بندی پر متفق

واقعہ کے دوران فائرنگ سے تیسرے پولیس افسر کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے واقعہ کے بعد علاقہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ فارنزک ٹیم کے اہلکاروں نے جائے وقوع کی تصاویر لے لی ہیں۔

اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 42 سالہ شخص جاں بحق ہونے کے بعد مغربی کنارے کے گاؤں بیروت ڈکو میں کئی افراد جمع ہو گئے۔

خیال رہے کہ رواں سال صرف اکتوبر میں مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں جھڑپوں اور فائرنگ کے دوران 34 فلسطینی جاں بحق اور 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔