The Dawn News - Tech

ٹوئٹر پر ہر کسی کو 8 ڈالر کے عوض بلیوٹک دیے جانے کا امکان
خبریں ہیں کہ مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے ماہانہ 8 ڈالر کے عوض ہر کسی شخص کا اکاؤنٹ تصدیق شدہ کیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ ٹوئٹر تصدیق شدہ اکاؤنٹ ہولڈرز یعنی جو اکاؤنٹ بلیو ٹک ہولڈرز ہیں، ان سے ماہانہ 8 ڈالر فیس وصول کی جائے گی تاکہ ان کا اکاؤنٹ تصدیق شدہ رہے۔

لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے امریکا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں متعارف کرائے گئے آزمائشی فیچر سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر اکاؤنٹ ہولڈر کو ماہانہ 8 ڈالر کے عوض بلیو ٹک فراہم کیا جائے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کے مطابق امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں آئی فون پر ٹوئٹر استعمال کرنے والے افراد کو نئے فیچر تک رسائی دی گئی ہے اور صارفین کو ٹوئٹر بلیو نامی سروس کو سبسکرائب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا

رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے ایپل اسٹور پر ایپلی کیشن کا نیا ورژن بھی اپ لوڈ کردیا ہے، جسے ڈاؤن لوڈ کرکے استعمال کرنے والے بعض صارفین کو سبسکرپشن فیچر تک رسائی دی گئی ہے۔

نئے ورژن کے تحت صارفین کو بتایا جا رہا ہے کہ وہ ٹوئٹر بلیو کی سروس کو 8 امریکی ڈالر کے عوض سبسکرائب کریں، جس کے تحت انہیں بلیو ٹک فراہم کیا جائے گا۔

اسی حوالے سے ‘ٹیک کرنچ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ آئی فون پر ٹوئٹر استعمال کرنے والے بعض صارفین کو ٹوئٹر بلیو نامی سروس سبسکرائب کرنے کی ہدایت کی گئی، جس کے تحت انہیں بلیو ٹک دینے کے علاوہ لمبی ویڈیوز ٹوئٹ کرنے اور اشتہارات کم نظر آنے کی پیش کش کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عندیہ ملتا ہے کہ اب ٹوئٹر تمام صارفین کو ماہانہ فیس کے عوض بلیو ٹک فراہم کر سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

اس سے قبل یہ خبریں آئی تھیں کہ ٹوئٹر پر 7 یا 8 نومبر سے ماہانہ فیس وصولی کا آغاز کردیا جائے گا اور ان تمام اکاؤنٹس کو ماہانہ 8 ڈالر فیس ادا کرنے کا کہا جائے گا جن کے پاس بلیو ٹک ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے صارفین سے ماہانہ 8 ڈالر فیس وصولی کے فیصلے پر دنیا بھر میں زبردست بحث جاری ہے اور لوگ ایلون مسک کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔