The Dawn News - Sport - Cricket

انگلینڈ کا دورۂ پاکستان، سیکیورٹی مشوروں پر 100فیصد بھروسہ کریں گے، اسٹوکس
انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر حملہ بڑا دھچکا تھا لیکن آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے دورہ پاکستان کے حوالے سے انگلش اسکواڈ سیکیورٹی سربراہ ریگ ڈیکیسن کے مشورے پر مکمل عمل کرے گا۔

اپریل میں عہدے سے ہٹائے جانے والے سابق وزیر اعظم عمران خان نے آزادی مارچ کا اعلان کیا تھا اور اسی دوران وزیر آباد کے مقام پر ان پر فائرنگ کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: وزیر آباد: لانگ مارچ میں کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان سمیت کئی رہنما زخمی، حملہ آور گرفتار

انگلینڈ کی ٹیم کو آئندہ ماہ دسمبر میں راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں ایک، ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے لیکن عمران خان پر حملے کے بعد انگلش فاسٹ باؤلر نے اسکواڈ کی سیکیورٹی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

تاہم خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ ٹیم کی سیکیورٹی کے سربراہ کریں گے۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ گزشتہ ہفتے وہاں جو کچھ ہوا وہ بہت بڑا دھچکا تھا لیکن سیکیورٹی کے سربراہ ریگ ڈیکیسن وہاں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ڈیکیسن سیکیورٹی جانچنے کے لیے سب سے بہترین فرد ہیں، اب وہ جو بھی مشورہ دیں گے تو کھلاڑی اور اس دورے پر جانے والے افراد ان کی بات پر 100 فیصد اعتماد کریں گے کیونکہ وہ ایسے فرد ہیں جن پر آپ اپنی جان کے حوالے سے بھروسہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے دورے سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان پر حملہ پریشان کن ہے، مارک ووڈ

یاد رہے کہ گزشتہ سال نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے بھی سیکیورٹی کو بنیاد بنا کر اپنا دورہ پاکستان مؤخر کردیا تھا۔