The Dawn News - Tech

ٹوئٹر پر تین طرح کے اکاؤنٹس متعارف کرائے جانے کا امکان
ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد جہاں ٹوئٹر بلیو ٹک کے لیے ماہانہ 8 ڈالر فیس کی وصولی کا اعلان کیا گیا ہے، وہیں اب خبر سامنے آئی ہے کہ ٹوئٹر پر تمام اکاؤنٹس کو تین مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔

اس وقت ٹوئٹر بلیو نامی سروس کی سربراہ ایسٹر کرافورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پلیٹ فارم پر تین کیٹیگریز کے اکاؤنٹس متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این بی سی‘ کے مطابق ٹوئٹر کی پراڈکٹ منیجر اور ٹوئٹر بلیو کی ہیڈ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اب ٹوئٹر پر بلیو ٹک حاصل کرنے کے لیے پہلی کی طرح اپنی شناخت ظاہر کرنے کے لیے تحریریں یا دوسرے قانونی دستاویزات فراہم نہیں کرنے پڑیں گے۔

ان کی جانب سے بتائی گئی باتوں کے مطابق اب ٹوئٹر پر ہر صارف کو ماہانہ 8 ڈالر فیس کے عوض بلیو ٹک دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کے ویریفائڈ اکاؤنٹس سے ماہانہ فیس وصول کیے جانے کا امکان

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح جن افراد یا اداروں کے پاس پہلے سے ہی بلیو ٹک موجود ہے اور جب ان سے ماہانہ فیس وصول کی جائے گی تو ان کے اکاؤنٹ کے آگے ’آفیشل‘ کا لیبل بھی نظر آئے گا۔

ایسٹر کرافورڈ نے بتایا کہ نئے منصوبے کے تحت ٹوئٹر پر موجود تمام اکاؤنٹس کو تین اقسام یا کیٹیگریز میں تقسیم کردیا جائے گا، جس میں سے ایک ’آفیشل، دوسرا بلیو ٹک جب کہ تیسرا ’ان لیبلڈ‘ اکاؤنٹ ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نئے منصوبے کے تحت صارفین پر ٹوئٹر بلیو کی سروس حاصل کرنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا بلکہ وہ ماہانہ فیس دینے یا نہ دینے سے متعلق آزاد ہوں گے لیکن جو لوگ سروس کو سبسکرائب نہیں کریں گے، ان کا اکاؤنٹس ’ان لیبلڈ‘ رہیں گے۔

ان کے مطابق ’آفیشل‘ کی کیٹیگریز میں تمام ادارے، تنظیمیں، سربراہ اور معروف شخصیات کو شامل کیا جائے گا، ممکن ہے کہ بعض عام صحافیوں اور کارکنان کو بھی مذکورہ کیٹیگری میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ نئے منصوبے پر کب تک عملدآرمد ہوگا، تاہم انہوں بتایا کہ اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک خود بھی 8 ڈالر فیس ادا کرنے کو تیار

نئی تفصیلات سے قبل ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ تمام بلیو ٹک رکھنے والے اکاؤنٹس کو ماہانہ 8 ڈالر کی فیس ادا کرنی ہوگی، دوسری صورت میں ان کا بلیو ٹک ہٹا دیا جائے گا۔

تاہم بعد ازاں یہ اطلاعات آئیں کہ تمام صارفین کو ماہانہ 8 ڈالر فیس کے عوض بلیو ٹک دیے جانے کا امکان بھی ہے اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ٹوئٹر کے تمام اکاؤنٹس کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کردیا جائے گا۔

ایلون مسک نے گزشتہ ماہ 28 اکتوبر کو ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالا تھا، انہوں نے اپریل 2022 میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا، اب پلیٹ فارم واحد ان کی ملکیت ہے، پہلے اس کے متعدد شیئر ہولڈرز تھے۔