The Dawn News - Pakistan

موبائل کے استعمال سے زندگی آسان ہوگئی، سروے میں 63 فیصد پاکستانیوں کی رائے
ٹیلی نورایشیا کی جانب سے کیے گئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 63 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ موبائل آلات اور موبائل ٹیکنالوجی نے ان کی حالات زندگی، روزگار اور صلاحیتوں کو نکھارنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا اور جنوبی مشرقی ایشیا کے آٹھ ممالک میں 8 ہزار سے زائد موبائل انٹرنیٹ صارفین  پر مبنی رپورٹ میں اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ گزشتہ 3 سالوں میں کام کرنے کی جگہوں یا آفس میں موبائل فون اور انٹرنیٹ لوگوں کی عام زندگیوں پر کس طرح متاثر کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی زراعت میں پہلی بار موبائل ٹیکنالوجی کا استعمال

ٹیلی نورایشیا کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر ’ڈیجیٹل لائف ڈی کوڈ‘ کے عنوان سے رپورٹ کا اجرا کیا گیا جہاں اس بات کا تجزیہ کیا گیا کہ کووڈ 19 کے بعد ایشیا میں لوگ موبائل فون کے استعمال سے اپنی روز مرہ زندگی کو کس طرح تبدیل کررہے ہیں اور نئی تہذیب اور ثقافت کو اپنا رہے ہیں۔

یہ مطالعہ بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام میں کیا گیا۔

ٹیلی نار ایشیا کے سربراہ جورجین روسٹرپ نے ایک بیان میں کہا کہ مطالعہ میں موبائل کی رابطہ سازی میں ترقی، پیداوار اور اقتصادی مواقع فراہم کرنے کا حوالہ دیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہم یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ ٹیکنالوجی کا شہری اور دیہی آبادیوں، بڑی کمپنیوں، ایس ایم ایز، صنعتوں اور اگیزیکٹو کے درمیان کس طرح استعمال ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ موبائل فون کو آمدنی کا ذریعے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، تحقیق میں نصف آبادی کا خیال ہے کہ موبائل فون سے انہیں ملازمتوں اور آمدنی کے نئے مواقع ملے ہیں جو کووڈ-19 سے پہلے دستیاب نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: موبائل کے استعمال سے زندگی آسان ہوگئی، 73 فیصد پاکستانیوں کا خیال

مطالعے میں زندگی کے معیارکے حوالے سے بھی روشتی ڈالی گئی جس میں لوگوں کا خیال تھا کہ موبائل فون نے نہ صرف آمدنی اور روزگار فراہم کیا بلکہ ان کی معیار زندگی میں بھی مثبت اثرات مرتب کیے۔

سروے میں نصف لوگوں کا خیال تھا کہ کام کے لیے موبائل کا استعمال کرنا ان کے معیار زندگی کو بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ پاکستان میں 46 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ موبائل ٹیکنالوجی نے ان کی معیار زندگی میں مثبت تبدیلی پیدا کی ہے جبکہ 44 فیصد خواتین کا خیال ہے کہ موبائل ٹیکنالوجی کے ذریعے انہیں کام کے نئے مواقع ملے ہیں۔

تاہم لوگوں کو اس بات کی بھی فکر ہے کہ وہ اپنی صلاحتیوں کو ٹیکنالوجی کے ساتھ کس طرح پرقرار رکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 2019 پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی آمد کا سال

کام کی جگہوں کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعرفان وہاب خان نے کہا کہ کاروباری اداروں کے لیے یہ ایک اہم لمحہ ہے کیونکہ دنیا بھر کی کمپنیاں کام کے نئے طریقوں کو اپنا رہی ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان میں فری لانسرز، کاروباری افراد اور ٹیکنالوجی کے شوقین افراد موبائل رابطہ سازی کے مواقع کو سمجھ کر روزگار کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ موبائل ٹیکنالوجی نے آمدنی کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں لوگوں کو نئے طریقوں سے بااختیار بنایا ہے۔

مطالعہ کے مطابق 10 میں سے 8 جواب دہندگان کا خیال ہے کہ موبائل ٹیکنالوجی سے ان کی کارکردگی اور صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ نصف سے زیادہ افراد کا خیال ہے کہ ان کی ذاتی کارکردگی اور ترقی میں 20 فیصد یا اس سے زائد اضافہ ہوا ہے۔