The Dawn News - Sport - Cricket

کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر، ورلڈ کپ فائنل میں بارش کے امکانات کم ہوگئے
دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ سے اچھی خبر ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے بارش سے متاثر ہونے کے امکانات کم ہوگئے ہیں جہاں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج دوپہر ایک بجے میدان میں اتریں گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے آج ہونے والے فائنل میچ کے دوران بارش کے خطرات منڈلا رہے ہیں جہاں محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 1992 کی تاریخ دہرانے کیلئے تیار

گزشتہ شب بھی میلبرن میں موسلادھار بارش ہوگئی تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اب بکھرے ہوئے سیاہ بادلوں کے ساتھ شہر کا مطلع صاف ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت میلبرن میں دھوپ نکل آئی ہے تاہم پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج کھیلے جانے والے فائنل کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

موسم کی پیش گوئی کے مطابق آج میلبرن میں بارش کے امکانات 95 فیصد سے کم ہو کر 46 فیصد رہ گئے ہیں، مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے بارش کے امکانات 41 فیصد اور رات 8 بجے 44 فیصد ہوں گے جب کہ رات 9 بجے سے رات 11 بجے تک بارش کے امکانات 53 فیصد سے 65 فیصد تک بڑھ جائیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج کھیلے جارہے ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بارش کی ممکنہ مداخلت کے پیش نظر قواعد میں تبدیلی بھی کی گئی تھی، اتوار کے ساتھ ساتھ پیر کو 'ریزرو ڈے' پر بھی میلبرن میں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: فائنل میں بارش کا اندیشہ، آئی سی سی نے قواعد میں تبدیلی کردی

اس صورتحال کے پیش نظر ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے فائنل کے ریزرو ڈے کے موقع پر اضافی وقت دو گھنٹے سے بڑھا کر چار گھنٹے کردیا تاکہ بارش ہونے کی صورت میں میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے مزید وقت لیا جاسکے۔

فائنل کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کو کم از کم 10 اوورز بیٹنگ کرنا ہوگی۔

آئی سی سی کا کہنا تھا کہ اگر میچ کے دن کم از کم دس اوورز فی اننگز کا کھیل ممکن نہ ہوسکا تو پھر اسی صورت میں ریزرو ڈے پر میچ کو منتقل کیا جائے گا۔

اتوار کو میچ مکمل نہ ہونے کی صورت میں پیر کو پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا جبکہ اس کے علاوہ اتوار کو بھی 30 منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے۔

اگر بارش اور خراب موسم کے سبب میچ دونوں دن مکمل نہ ہو سکا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا جائے گا۔

میلبرن بالخصوص موسم بہار میں اپنے غیر متوقع موسم کے لیے شہرت رکھتا ہے اور بعض اوقات پیش گوئیاں بالکل غلط بھی ثابت ہوتی ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر12 راؤنڈ کے میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی لیکن میچ میں مکمل 40 اوورز کا کھیل ہوا تھا۔