The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
وزریراعظم شہباز شریف لندن میں 5 روزہ قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

’ریڈیو پاکستان‘ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ایک ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ وزیر اعظم آج صبح لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے بڑے بھائی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے آرمی چیف کے نام پر غور جاری، قیاس آرائیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

قبل ازیں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ شہباز شریف 14 نومبر کو (آج) اسلام آباد پہنچیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چند روز قبل لندن گئے تھے اور انہیں 11 نومبر کو واپس پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم طبیعت خرابی کے سبب انہوں نے اپنا قیام دو روز کے لیے بڑھا دیا تھا۔

لندن میں قیام کے دوران انہوں نے نواز شریف سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی، اگلے عام انتخابات، پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اور دیگر اہم معاملات پر بات چیت کی۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی ذمہ داری ہے جو آئینی طور پر ہی ادا کی جائے گی اور فیصلہ خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی نواز شریف سے متعدد ملاقاتیں، لندن میں قیام مزید ایک روز بڑھا دیا

ذرائع کے مطابق ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نئے آرمی کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر ہوگی، موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت 29 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لندن میں اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ 29 نومبر سے پہلے نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان ہوجائے گا اور وزیر اعظم حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شہباز شریف مصر میں دو روزہ موسمیاتی کانفرنس کے اختتام کے بعد لندن روانہ ہوئے تھے، 8 نومبر کو جب وزیراعظم شرم الشیخ سے روانہ ہوئے تھے تو انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’پاکستان کے لیے روانہ ہوگیا ہوں‘ لیکن بعد ازاں انہوں نے وطن واپس آنے کا پلان تبدیل کردیا تھا اور نواز شریف سے ملنے قطر سے لندن روانہ ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا تقرر: ’وزیراعظم کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے‘

شہباز شریف نے صرف اپنے نجی عملے کے ساتھ لندن میں قیام کیا تھا جبکہ وفد کے دیگر ارکان ماحولیاتی کانفرنس کے بعد اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔