The Dawn News - Pakistan

پاکستان اور چین کا قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق
پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر قدرتی آفات اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جاری  پریس ریلیز کے مطابق چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن (سی ایم اے) سے تعلق رکھنے والے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے پاکستان میں قدرتی آفت کے بعد اس کی وجوہات و نقصانات کا جائزہ لیا اور ٹیکنیکل تبادلے کے لیے پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے اور بہتر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کی 11 رکنی ٹیم نے سیلاب پر قابو پانے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں تفصیلی مشاورت، غور و خوض اور تبادلہ خیال کیا۔

چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن سے تعلق رکھنے والے موسمیاتی آفات کے خطرات کے ماہر گاو جی نے کہا کہ سی ایم اے جون سے پاکستان میں مون سون بارشوں کے بعد آنے والے سیلابوں کی نگرانی کر رہا ہے اور سیلاب کی صورتحال کی نگرانی، اس کے جائزے اور موسم کی پیش گوئی کے لیے پی ایم ڈی کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن ٹیم نے سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے سندھ کا دورہ کیا،  سیلاب سے متعلق معلومات حاصل کیں، ٹیم نے سیلاب پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تیاریوں سے متعلق اپنے  تجربات شیئر کیے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کا کام شروع کردیا

دوسری جانب، ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکوں، آبپاشی کے نظام اور مواصلاتی انفرا اسٹرکچر کی بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک  سکھر اور حیدرآباد کے درمیان واقع قومی شاہراہ سیلاب سے متاثرہ (این 5) اور سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں قومی شاہراہوں پر موجود پلوں کی بحالی کا کام کرے گا۔

’ایمرجنسی فلڈ اسسٹنس پروجیکٹ‘ (ای ایف اے پی) کا آغاز جاپان فنڈ فار پاورٹی ری ڈکشن کی مدد سے شروع کیا گیا ہے۔

منصوبے کی تفصیلات کے مطابق سندھ میں 400 کلومیٹر طویل شاہراہوں اور ضلعی سڑکوں کی بحالی اور تعمیر نو کی جائے گی، مزید یہ کہ سکھر اور حیدرآباد کے درمیان مصروف ترین قومی شاہراہ  این5 کے 85 کلومیٹر  کے علاوہ سندھ، بلوچستان اور  خیبر پختونخوا میں قومی شاہراہوں پر مختلف اقسام کے تقریباً 30 پلوں کی بحالی کا کام بھی کیا جائے گا۔

پروجیکٹ کی تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب سے تباہ شدہ آبپاشی اور نکاسی آب کے نظام اور رسک مینجمنٹ انفراسٹرکچر کی بحالی اور تعمیر نو کی جائے گی۔