The Dawn News - Sport - Cricket

ویرات کوہلی کا حارث رؤف کو لگایا گیا چھکا ٹی20 کا بہترین شاٹ قرار
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور بھارت کے میچ میں عالمی شہرت یافتہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو مارے گئے چھکے کو ٹی20 کی تاریخ کا بہترین شاٹ قرار دے دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022  میں کئی ڈرامائی، دلچسپ اور سنسنی خیز لمحات اور مناظر دیکھے گئے لیکن ان میں کچھ مواقع ایسے تھے جو فیصلہ کن ثابث ہوئے اور ان لمحات نے میچ کے نتائج پر گہرا اثر ڈالا۔

انہی میں سے ایک فیصلہ کن اور ڈرامائی لمحہ وہ تھا جب عالمی شہرت یافتہ بھارتی بلے ویرات کوہلی نے پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی کرائی گئی ایک گیند پر چھکا مارتے ہوئے اسے لانگ آف باؤنڈری لائن سے باہر پھینک دیا۔

ایک ایسے وقت میں جب بھارتی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار نظر آرہی تھی اور ایسا لگتا تھا کہ اب بہت دیر ہوچکی ہے کیونکہ بھارت کو صرف 8 گیندوں پر 28 کی ضرورت تھی جبکہ حارث رؤف نے بھی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے 4 اوورز کی آخری دو گیندیں کرانے سے قبل تک صرف 24 رنز دیے تھے، لیکن اس مرحلے پر ویرات کوہلی نے اپنی عظمت کا ثبوت دیتے ہوئے بھارت کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

حارث رؤف کی جانب سے بھرپور رفتار سے کرائی گئی اس گیند کو کھیلنا اتنا آسان نہیں تھا لیکن بھارتی اسٹار نے جس طرح اس گیند کو کھیلا، وہ بال اس طرح کے برتاؤ کی مستحق نہ تھی۔

اسٹار بلے باز نے گیند کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی باؤنڈری لائن سے باہر پھینک کر اسے کرکٹ کی تاریخ کے یادگار لمحات میں سے ایک بنا دیا۔

اگلی ہی گیند پر ایک اور چھکا اچانک ہی بھارت کو میچ میں واپس لے لیا اور ان کی پوزیشن مضبوط کردی اور اگلے اوور میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح اپنے نام کی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، اہم میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی کے شاندار 82 اور ہاردک پانڈیا کے 40 رنز کی بدولت پاکستان کا 160 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا تھا۔

اسی طرح سے میگا ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی باؤلنگ اسٹار شاہین شاہ آفریدی کا انگلینڈ کے مڈل آرڈر بلے باز ہیری بروکس کا زبردست کیچ تھا جس نے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔

تاہم یہ لمحہ پاکستان کے لیے زیادہ فائدہ ثابت نہ ہوا کیونکہ یہ کیچ لیتے ہوئے شاہین انجری کا شکار ہوئے اور پھر اسی وجہ سے اپنے کوٹے کے اہم اوورز مکمل نہ کر سکے۔

اس موقع سے انگلینڈ بالخصوص معین علی اور بین اسٹوکس نے پورا فائدہ اٹھایا اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرا دیا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے سیم کرن اور بین اسٹوکس کے عمدہ کھیل کی بدولت پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹی20 چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

سکندر رضا کی پاکستان کے خلاف 2 گیندوں پر 2 وکٹیں

ٹورنامنٹ کے بہترین مقابلوں میں سے ایک پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا میچ تھا جہاں زمبابوے نے پاکستان کو اپ سیٹ کر کے شائقین کر حیران کردیا اور گرین شرٹس کو سیمی فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہونے کے دہانے پر پہنچا دیا۔

پرتھ میں 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط نظر آرہی تھی، اس دوران شان مسعود اور شاداب خان نے 52 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔

تاہم اسٹار آل راؤنڈر سکندر رضا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے شاداب خان کو پویلین کی راہ دکھائی اور پھر اگلی ہی گیند پر حیدر علی کو بھی اپنا شکار بنایا۔

چند ہی لمحوں میں میچ کا پانسہ پلٹ گیا اور سارا دباؤ پاکستان پر آگیا۔

سکندر رضا نے  اپنے اگلے  ہی اوور میں شان مسعود کی وکٹ لے کر میچ کا نقشہ بدل دیا اور آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے گروپ 2 میں زمبابوے نے پاکستان کو مات دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔

وین ڈر مروے کا جنوبی افریقہ کے خلاف کیچ

میگا ایوںٹ کے 5 اہم مواقع میں سے ایک اہم موقع وہ تھا جب ہالینڈ کے وین ڈر مروے نے بھاگتے ہوئے جنوبی افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر کا شاندار کیچ لیا اور پروٹیز کے خلاف اپنی ٹیم کی یادگار فتح کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انگلینڈ نے گلین فلپس کو آؤٹ کیا

اسکور کارڈ پر نظر ڈالنے سے انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف 20 رنز سے فتح آسان نظر آتی ہے لیکن جب تک گلین فلپس کریز پر موجود تھے اس وقت تک انگلینڈ کی یہ جیت اتنی آسان نہیں تھی، لیکن بین اسٹوکس نے فلپس کی وکٹ لے کر اس اہم میچ میں اپنی ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی۔

فوٹو: آئی سی سی