The Dawn News - Pakistan - Balochistan

بلوچستان: ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
پاک فوج نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ خفیہ اطلاعات  پر بلور کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، جو سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کرنے اور موٹروے ایم-8 پر دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) نصب کرنے میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق علاقے کی مسلسل انٹیلی جنس اور نگرانی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشان دہی کی گئی، سیکیورٹی فورسز ہیلی کاپٹر کے ذریعے داخل ہوئیں، پوزیشنز سنبھالنے کے دوران 2 دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ آئی ای ڈیز بھی برآمد کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے علاقے شاہرگ کے قریب دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی تھی، جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا تھا۔