The Dawn News - News

راولپنڈی میں عمران خان کی سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات ہوں گے، اسد عمر
رہنما پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) اسد عمر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے راولپنڈی میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات ہوں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران اسد عمر سے سوال کیا گیا کہ عمران کی جان کو لاحق ممکنہ خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی منصوبہ بندی کس حد تک کی گئی ہے۔

اسد عمر نے جواب دیا کہ ’سیکیورٹی کے حوالے سے ہمیں پہلے بھی خدشات تھے جو درست نکلے، ہمیں اطلاعات مل رہی تھیں کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور آپ نے دیکھا کہ کس طرح منظم طریقے سے ان پر جان لیوا حملے کی کوشش کی گئی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے تاہم پی ٹی آئی کے ماضی کے جلسوں کے برعکس راولپنڈی میں عمران خان کے لیے بہت خاص حفاظتی انتظامات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان بہت مشکل سے قائل ہوئے ہیں کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ وہ ایک بہادر آدمی ہیں، وہ اپنے اور عوام کے درمیان کوئی رکاوٹ نہیں چاہتے، تاہم اس روز سیکورٹی کے مناسب انتظامات ہوں گے‘۔