The Dawn News - News

عمران خان کو ہیلی پیڈ سروسز ہائی کورٹ تو نہیں دے سکتی، چیف جسٹس عامر فاروق
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی جلسے کے لیے اسلام آباد سے گزرنے اور پریڈ گراؤنڈ میں ہیلئی کاپٹر اتارنے کی اجازت کے حوالے سے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ 26 نومبر کے لیے پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسے کی کال دی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی استدعا ہے میں ان کو ہدایات دوں جو میں نہیں دے سکتا، یہ انتظامیہ کام ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جو درخواست آپ نے انتظامیہ کو دی وہ مسترد تو نہیں ہوئی ابھی؟۔

تحریک انصاف کے وکیل نے جواب دیا کہ ہم نے درخواست دی ہے، اس سے قبل روات میں بھی ریلی کی درخواست دی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد آئیں گے تو اس کی بھی اجازت مانگی ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تو ہائی کورٹ کیا کر سکتی ہے؟، ہیلی پیڈ سروسز ہائی کورٹ تو نہیں دے سکتی۔

پی ٹی آئی وکیل نے استدعا کی کہ آپ انتظامیہ کو ہدایت دے دیں کہ وہ قانون کے مطابق ہماری درخواست پر فیصلہ کریں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ وہ تو انہوں نے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے، میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ قانون کے مطابق نہ کریں۔

بعدازاں مقدمے کی سماعت ملتوی کردی گئی۔