The Dawn News - Sport - Cricket

لانگ مارچ سے پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ متاثر نہیں ہوگا، عمران خان کی یقین دہانی
سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور برطانوی حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے لانگ مارچ سے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول پہلا ٹیسٹ میچ متاثر نہیں ہوگا۔

کرک انفو کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان پہنچنے والی ہے اور سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی میزبانی یکم دسمبر سے راولپنڈی نے کرنی ہے۔

تاہم ٹیسٹ میچ کے انعقاد کے حوالے سے تحفظات ظاہر کیے گئے تھے کیونکہ 26 نومبر کو عمران خان کے لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے ٹیسٹ میچ کے اسلام آباد کے جڑواں شہر میں انعقاد کے حوالے سے غیریقینی کے بادل منڈلانے لگے تھے کیونکہ اسی دن شام میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان پہنچے گی۔

منگل کو چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پاکستان برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے ہمراہ عمران خان سے ان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی۔

رپورٹس کے مطابق دوران ملاقات عمران خان نے رمیز راجا کے ساتھ ساتھ کرسچن ٹرنر کو بھی یقین دہانی کرائی کہ لانگ مارچ سے راولپنڈی ٹیسٹ میچ متاثر نہیں ہوگا۔

ملاقات کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ملتان روانہ ہوگی جہاں 9 سے 13 دسمبر تک دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کراچی 17 سے 21 دسمبر تک کرے گا۔