The Dawn News - Health

اسلام آباد میں 10 ماہ کے اندر 519 افراد میں ایچ آئی وی کی تشخیص
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیزی سے خطرناک موذی مرض ’ایڈز‘ کا شکار بنانے والے وائرس ’ایچ آئی وی‘ کے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے اور محض 10 ماہ کے اندر 519 کیسز سامنے آگئے۔

حیران کن طور پر جنوری سے اکتوبر 2022 کے درمیان سامنے آنے والے کیسز میں تمام متاثرہ افراد مرد حضرات ہیں، جن میں سے 45 فیصد افراد کی عمریں 25 سال تک ہیں۔

جن افراد میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے، ان میں سے زیادہ تر لوگ ہم جنس پرستی کی جانب راغب تھے جب کہ دوسری بڑی تعداد خواجہ سرا افراد کی ہے، جنہوں نے غیر محفوظ جنسی عمل میں حصہ لیا۔

انگریزی اخبار ’دی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے شکار ہونے والے 45 فیصد نوجوانوں کی عمریں 18 سے 25 سال تک ہیں اور ان میں سے زیادہ تر تعلیم یافتہ اور اعلیٰ گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران ماہانہ اوسطا 51 ایچ آئی وی کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے، یعنی یومیہ دو کیسز سامنے آئے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک سب سے زیادہ اگست میں 64 ایچ آئی وی کیسز سامنے آئے اور دارالحکومت میں ایچ آئی وی بڑھنے کے بعد پولی کلینک ہسپتال میں بھی علاج کی سہولت فراہم کردی گئی۔

رپورٹ میں ماہرین صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جن نو عمر افراد میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے، وہ ہم جنس پرستی کی جانب راغب تھے اور خطرناک وائرس کا شکار ہونے کے بعد کئی نوجوان انتہائی مایوس ہوگئے، بعض نے خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی۔

عہدیداروں کے مطابق ممکنہ طور پر ایچ آئی وی کا شکار ہونے والے افراد کورونا لاک ڈاؤن کے بعد بے راہ روی کا شکار ہوکر اس وائرس کا شکار بنے اور زیادہ تر نوجوان لڑکوں کا تعلق تعلیم یافتہ اور اعلیٰ طبقے کے گھرانوں سے ہے۔

عہیداروں نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد میں ایک بھی جسم فروش خاتون ایچ آئی وی کا شکار نہیں ہے۔