The Dawn News - Pakistan

پروپیگنڈے اور توہین آمیز تنقید کے باوجود ادارہ غیرسیاسی رہنے کے عزم پر ثابت قدم رہے گا، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج مخالف پروپیگنڈے اور جھوٹی کہانیاں گھڑ کر مسلح افواج کے خلاف کی جانے والی تنقید اور بےجا توہین کے باوجود ادارہ غیرسیاسی رہنے کے عزم پر ثابت قدم رہے گا۔

گلف نیوز کو خصوصی انٹرویو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی فیصلہ سازی میں پاک فوج کا کردار اہم رہا ہے لیکن ملکی سیاست میں کردار ادا کرنے پر انہیں ہمیشہ عوام اور سیاستدانوں کی جانب سے تنقید کا سامنا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ فوج سیاست میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی اور اس کے کردار کو آئینی مینڈیٹ تک محدود کردیا، گو کہ معاشرے کے ایک طبقے کی جانب سے اس فیصلے کو منفی انداز میں لیا گیا اور ذاتیات کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن اس فیصلے سے جمہوری روایات مضبوط ہوں گی، ریاست کے تمام اداروں کو بہتر طریقے سے کام کرنے اور سب سے بڑھ کر فوج کے وقار میں اضافے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج کا عوام نے بے پناہ احترام اور بھروسہ کیا ہے اور ملکی سیکیورٹی میں فوج کے تعمیری اور مثبت کردار کی عوام نے ہمیشہ غیر متزلزل حمایت کی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ فوج کے لیے عوام کی حمایت میں اس وقت کمی آنا شروع ہوئی جب سیاسی امور میں فوج کی مداخلت دیکھی گئی، لہٰذا مجھے یہ احتیاط لازمی لگی تاکہ پاک فوج کو پاکستان کی سیاست کی غیر متوقع تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔

’مسلح افواج کا سیاسی قرنطینہ فوج سے عوام کے تعلقات کو مضبوط کرے گا‘

ان کا کہنا تھا کہ ایک پروپیگنڈے کے ذریعے اور جھوٹی کہانیاں گھڑ کر پاک فوج پر تنقید اور بےجا توہین کے باوجود ادارہ غیرسیاسی رہنے کے عزم پر ثابت قدم رہے گا، مجھے یقین ہے کہ مسلح افواج کا یہ سیاسی قرنطینہ آنے والے وقتوں میں پاکستان کے لیے سیاسی استحکام کو فروغ دیتے ہوئے فوج سے عوام کے تعلقات کو مضبوط کرے گا۔

پاکستان کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں تنازع کی وجہ سے پاکستان کی مغربی سرحد شدید عدم استحکام سے دوچار ہے، امریکی انخلا کے بعد تشدد میں تھوڑی کمی واقع ہوئی تھی لیکن صورتحال اب بھی غیرمستحکم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ پاکستان کی ہر موسم کی دوستی نے گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران آنے والے اتار چڑھاؤ کو برداشت کیا ہے لیکن عالمی طاقت کے حصول کا مقابلہ تیز ہو جانے کے پیش نظر اب چین اور مغرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو متوازن کرنے کے حوالے سے پاکستان کو نازک صورتحال درپیش ہے، پاکستان اس بڑھتے ہوئے مسابقتی اسٹریٹجک ماحول میں سمجھداری کے ساتھ معاملات انجام دینے کی کوشش کر رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ ہم مستقبل میں کسی ممکنہ سرد جنگ میں نہ گھسیٹے جائیں۔

’برداشت کے حامل معاشرے کے قیام کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کے خلاف کامیاب مہم نے دہشت گردی کی لہر کا رخ موڑ دیا اور ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کی باقیات کے خاتمے کے لیے معنی خیز کوششیں کرتے رہیں گے۔

آرمی چیف نے ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم برداشت کے حامل ایسے معاشرے کے قیام کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے جہاں کسی سے مذہب، رنگ و نسل، سیاسی نظریات یا عقائد کی وجہ سے امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2017 میں شروع کیے گئے آپریشن ’ردالفساد‘ کا مقصد دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کا خاتمہ تھا اور اس سے ہمیں دہشت گردوں کے خلاف کئی مثبت نتائج حاصل کرنے میں مدد ملی۔

ان کا کہنا تھا عوام کی ترقی پر مبنی ہماری سوچ کا مرکز قبائلی علاقوں کو مرکزی دھارے میں شامل کرنا ہے تاکہ ان علاقوں کو بھی ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لایا جاسکے، سرحدی علاقوں کے عوام کو غلامی کی زنجیروں سے آزادی دلانا پاکستانی کی سیاسی اور فوجی قیادت کی اولین ترجیح ہے، یہ تمام مسائل آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور میرے دل کے انتہائی قریب ہیں۔

’عوام بالخصوص نوجوانوں کی مدد کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کر سکتے‘

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم محض اپنی دفاعی قوتوں کی وجہ سے محفوظ نہیں رہ سکتی، پاکستان کی مسلح افواج ملک پر اپنی جان نچھاور کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ہم اپنے عوام بالخصوص 60 فیصد نوجوانوں کی مدد کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کر سکتے، فوج کو اپنے عوام کی طاقت اور حمایت سے تقویت ملتی ہے اور یہی سپورٹ ہمیں ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور داخلی سیکیورٹی کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تحریک دیتی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ اپنا تمام وقت، توانائی، تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارت بہتر بنانے پر صرف کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ خود کو تقسیم کرنے والے پروپیگنڈے اور کسی ایسے انفارمیشن وارفیئر سے محفوظ رکھیں جو باہمی بھروسے کو نقصان پہنچائے کیونکہ پاکستان سب سے پہلے ہے اور یہی ہماری اولین شناخت ہے۔