The Dawn News - Pakistan

ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں مسلسل تیسرے ماہ کمی کا رجحان
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال مسلسل تیسرے ماہ (نومبر ) میں ماہانہ بنیادوں پر ملکی برآمدات 0.63 فیصد سے کم ہوکر 2 ارب 37 کروڑ ڈالر ہوگئیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سال بہ سال بنیادوں پر مسلسل دوسرے ماہ میں ملکی برآمدات میں کمی دیکھی گئی، جو گزشتہ سال 2 ارب 9 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 18.3 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اس کے مقابلے ملکی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے جو رواں سال اکتوبر کے مقابلے گزشتہ ماہ نومبر میں 11.3 فیصد سے بڑھ کر 5 ارب 25 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں، اس کا مطلب ماہانہ تجارتی خسارہ 2 ارب 88 کروڑ ڈالر ہے۔

تاہم رواں سال نومبر میں درآمدات 33.6 فیصد تھے جو سال 2021 نومبر میں 7 ارب 89 کروڑ ڈالر سے کم ہیں، اس کا مطلب نومبر میں سالانہ تجارتی  خسارہ 42.5 فیصد رہا۔

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی سے نومبر) کے دوران برآمدات  3.5 فیصد کم ہوکر 11 ارب 93 کروڑ ڈالر تھے اس کے مقابلے  گزشتہ سال درآمدات 12 ارب 36 کروڑ ڈالر تھے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت کو رواں ماہ سال میں برآمدی ہدف حاصل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

اسی دورانیے کے دوران ملکی درآمدات 26 ارب 34 کروڑ ڈالر رہے جو گزشتہ سال کے مقابلے 20 فیصد کم ہیں، جولائی سے نومبر کے درمیان تجارتی خسارہ 30 فیصد سے کم ہوکر 14 ارب 406 کروڑ ڈالر رہا۔

برآمد کنندگان اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ زرمبادلہ کی شرح میں عدم استحکام کی وجہ سے برآمدات میں کمی آئی ہے،  حکومت کی جانب سے مقامی ٹیکسوں اور لیویز پر ڈیوٹی کی کمی کو ختم کرنے سے برآمدی شعبے کے لیے مسائل بھی پیدا ہوئے ہیں۔

تاہم وزارت تجارت کی جانب سے برآمدات کی کمی کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، وزیر تجارت نوید قمر نے وزارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے وہ غیر ملکی دورے کرنے میں مصروف ہیں۔

گزشتہ مالی سال (2021 اور 2022) کے دوران پاکستان نے نہ صرف درآمدی ہدف حاصل کیا تھا بلکہ 30ارب ڈالر کی نفسیاتی حد عبور کرلی جو 26.6 فیصد سے بڑھ کر 31 ارب 85 کروڑ تک پہنچا جو گزشتہ سال 25 ارب 16  کروڑ ڈالر تھا۔

تاہم سال 2021 اور 2022 کے دوران درآمدی بل 43 فیصد سے بڑھ کر 80 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال 56 ارب 12 کروڑ ڈالر دیکھا گیا۔

دوسری جانب رواں سال برآمدات میں کمی کی ایک اور وجہ قابل واپسی سیلز ٹیکس میں عدم ادائیگی ہے، تاہم برآمدات میں کمی کی کئی وجوہات ہیں، مہنگائی کی وجہ سے عالمی سطح پر ریٹیلرز کو بھاری انٹونٹری کا سامنا ہے

وزارت خزانہ نے نومبر میں جاری اقتصادی رپورٹ میں کہا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے فوڈ سپلائی میں خلل میں بھی بہتری آرہی جس کی وجہ سے خوراک اور دیگر منڈیوں میں سپلائی بحال ہوئی جو برآمدات میں کمی کی وجہ ہے۔

تاہم حال ہی میں حکومت کی جانب سے برآمدات میں اضافے کے لیے اعلان کردہ پالیسی کے تحت ممکن ہے کہ آئندہ مہینوں میں برآمدات میں بہتری آئے گی لیکن اگر اہم برآمدی منڈیوں میں معاشی حالات غیر مستحکم اور غیر یقینی رہیں مشکلات آسکتیں ہیں۔