The Dawn News - Pakistan - Kashmir

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات: تحریک انصاف کو دو اضلاع میں برتری حاصل
آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں  باغ اور سدھنوتی کے اضلاع میں پاکستان تحریک انصاف بازی لے گئی جبکہ پونچھ اور حویلی اضلاع میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق آزاد جموں کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج  آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں پاکستان تحریک انصاف نے میونسپل کارپوریشن کی 15 میں سے 9 نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد امیدواروں نے 4 اور پاکستان پیپلزپارٹی 2 نشستیں  جیت سکی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ضلع باغ میں اپنا کونسل چیئرمین منتخب کرانے کے لیے تیار تھی جہاں کُل 28 نشستوں میں سے پی ٹی آئی نے تقریباً 12 نشتیں حاصل کیں جبکہ پاکستان مسلم کانفرنس (ایم سی) نے 4، پاکستان پیپلزپارٹی نے 3 اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اور آزاد امید واروں نے 2، 2 نشتیں حاصل کیں اور آزاد کشمیر جمعیت اسلام نے ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی، اس کے علاوہ 4 نشستوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہے۔

ضلع سدھنوتی میں پاکستان تحریک انصاف 3 میونسپل کونسل اور ڈسٹرکٹ کونسل کے سربراہ کا انتخابات کرنے کے لیے تیار تھی۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق سدھنوتی ڈسٹرکٹ کونسل کی 19 نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف نے 11، مسلم لیگ (ن) نے 4، آزاد امیدواروں نے 2 اور آزاد کشمیر جمعیت علمائے اسلام نے ایک نشست حاصل کی جبکہ مزید ایک نشست کے نتائج کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میونسپل میں پی ٹی آئی نے 8 میں سے 5 نشستیں حاصل کیں، جبکہ آزاد امیدواروں نے 2 اور مسلم لیگ (ن) ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع حویلیاں میں مسلم لیگ (ن)  12 میں سے 6 ضلع کونسل کی نشستیں جیت سکی، پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 اور پاکستان تحریک انصاف نے ایک نشست حاصل کی، جبکہ ایک نشست کے نتائج واضح نہیں ہوسکے۔

ضلع پونچھ کے شہر  راولاکوٹ  میں 22 رکنی میونسپل کارپوریشن میں جموں کشمیر پیپلز پارٹی (جے کے پی پی) 7 نشستیں جیت سکی، اس کےعلاوہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 4 ، مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف نے 3 ،3 اور آزاد امیدواروں نے5  نشستیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ ضلع پونچھ کے 29 رکنی کونسل میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) نے 8، 8 نشستیں حاصل کیں، پاکستان پیپلزپارٹی نے 6، جموں کشمیر پیپلز پارٹی (جے کے پی پی) نے5 اور آزاد امیدوار 2 نشستیں جیت سکے۔

قبل ازیں حکام نے بتایا تھا کہ پولنگ کے عمل کے دوران تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں ایک درجن سے کم لوگ متاثر ہوئے تھے۔

وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے ڈسٹرکٹ کونسلر کے عہدے کے لیے یوسی بنگوئن میں اپنے آبائی علاقے ڈھکی پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ریاست ایک ایسے عمل سے گزر رہی ہے جس کا مقصد انتخابات کے ذریعے اقتدار کو نچلی سطح تک منتقل کرنا ہے۔