The Dawn News - World - Asia

انڈونیشیا: غیر شادی شدہ افراد پر جنسی تعلقات قائم کرنے پر پابندی
انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے نئے قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت غیرشادی شدہ افراد پر جنسی تعلقات قائم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں ایک سال قید کی سزا ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سیاحت اور سرمایہ کاری متاثر ہونے کے خطرے کے باوجود غیر شادی شدہ جوڑوں کے تعلقات پر پابندی عائد کرنے کا قانون بھی بنایا گیا اور نیا فوجداری ضابطے کا اطلاق انڈونیشیاکے شہریوں کے علاوہ غیر ملکیوں پر بھی ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق نئے ضابطے میں صدر اور ریاستی اداروں کی تضحیک، ریاست کے نظریات سے مختلف تبصرے پھیلانے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انڈونیشیا کی پارلیمنٹ میں یہ قانون تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت کے بعد منظور کیا گیا ہے۔

تاہم یہ قانون 3 سال تک لاگو نہیں ہوگا، اس دوران عمل درآمد کے لیے قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے۔

اس وقت انڈونیشیا میں شادی شدہ افراد کے دوسرے افراد کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر پابندی ہے، تاہم شادی سے قبل جنسی تعلقات پر پابندی نہیں ہے۔

انڈونیشیا کے سیاحتی بورڈ کے نائب سربراہ مولانا یوسران نے بتایا کہ ایک ایسے وقت میں جب معیشت اور سیاحت عالمی وبا کے بعد بحال ہونا شروع ہوئی ہے، اس کا منفی اثر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انتہائی افسوس ہے کہ حکومت نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں، ہم نے پہلے ہی اپنے تحفظات سے وزارت سیاحت کو آگاہ کر دیا تھا کہ اس قانون کے اثرات کتنے نقصان دہ ہوں گے۔

ٹورزم ایسوسی ایشن نے پہلے بتایا تھا کہ جو غیر ملکی بالی میں چھٹیاں گزارنے آتے ہیں، ان کی تعداد کورونا کی وبا سے قبل کی سطح پر 2025 میں پہنچنے کی امید ہے جو 60 لاکھ تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انڈونیشیا نام نہاد ’ڈیجیٹل خانہ بدوش‘ (ایسے افراد جو خانہ بدوشوں کی طرح رہتے اور انٹرنیٹ اور لیپ ٹاپ کے ذریعے کام کرتے ہیں) کو ویزا میں نرمی کی پیشکش کرکے اپنے ملک کی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انڈونیشیا میں امریکا کے سفیر سنگ کم نے سرمایہ کاری کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی آسکتی ہے اور اس کے علاوہ سیاح  اور مسافر بھی جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں کم آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذاتی نوعیت کے فیصلوں کو جرم بنانے کی وجہ سے کئی کمپنیاں انڈونیشیا میں سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں سوچیں گی۔

انڈونیشیا کی وزارت انصاف کے ترجمان البرٹ ایریز نے بتایا کہ اخلاقیات کے حوالے سے نئے قوانین والدین، میاں یا بیوی یا بچے کی جانب سے رپورٹ کرنے تک محدود کر دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد انڈونیشیا کی قدروں اور شادیوں کی بطور ادارہ حفاظت کرنا ہے، اسی کے ساتھ کمیونٹی کی رازداری کی حفاظت کے پیش نظر کسی تیسرے فریق کی جانب سے معاملے کو رپورٹ کرنے کی نفی کی گئی ہے تاکہ وہ اخلاقیات کو خود سے جج نہیں کریں۔

’انڈونیشیا کی جمہوریت کی موت‘

روزنامہ اخبار ’کورن ٹیمپو‘ نے رپورٹ میں بتایا کہ اس ضابطے کی سوچ آمرانہ ہے، جکارتہ پوسٹ نے کہا کہ انہیں اپنی درخواستوں کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔

بل کی مخالفت کرنے والوں نے آرٹیکلز میں لکھا کہ یہ قانون آزادی اظہار کو روکے گا، 1998 میں آمر  حکمران سوہیترو کے زوال کے بعد سے جمہوری آزادی یقینی بنانے کے حوالے سے بڑا دھچکا ہے۔

انڈونیشین لیگل ایڈ انسٹی ٹیوٹ کے وکیل اسٹرا ریفرینڈم نے لکھا کہ یہ دھچکا نہیں بلکہ انڈونیشیا کی جمہوریت کی موت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل قطعی طور پر جمہوری نہیں ہے۔

انڈونیشیا کے وزیر برائے قانون و انسانی حقوق یسونا لاولی نے تنقید کے ردعمل میں کہا کہ مختلف کلچر اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ملک میں ایسا فوجداری ضابطہ بنانا آسان نہیں ہے جو تمام لوگوں کے مفادات کو ٹھیس نہ پہنچائے۔