The Dawn News - Pakistan

پائیدار امن و استحکام کے حصول تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، آرمی چیف
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جب تک پائیدار امن اور استحکام حاصل نہیں کر لیتے، دہشت گردی کے خلاف جنگ قوم کی حمایت سے جاری رہے گی اور مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ آرمی چیف نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ کا دورہ کیا، اور اس موقع پر قبائلی عمائدین اور جوانوں سے گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک-افغان سرحد پرقائم اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔

مزید بتایا گیا کہ آرمی چیف کو فیلڈ کمانڈر نے ویسٹرن بارڈرز مینجمنٹ رجیم کے حصے کے طور پر آپریشنل تیاریوں اور بارڈر کنٹرول کے اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افسران اور جوانوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قبائلی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی بے شمار قربانیوں سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی ہے۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہم پائیدار امن اور استحکام حاصل نہیں کر لیتے، دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ قوم کی حمایت سے جاری رہے گی۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت یقینی بنایا جائے گا، امن خراب کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک حاصل کی گئی کامیابیوں کو روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بعد ازاں آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل، ٹریننگ اور فارمیشن کے دیگر امور کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، جس میں نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے لیے سماجی اور اقتصادی ترقی کے منصوبوں کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قبل ازیں آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے کیا۔

یاد رہے کہ 3 دسمبر کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بھارتی عہدیدار کی جانب سے گلگت بلتستان اور آزاد جموں اور کشمیر پر قبضے کے حوالے سے دیے گئے متنازع بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا تھاکہ پاک فوج دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ’ہمہ وقت‘ تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ نئے آرمی چیف نے بھارتی عہدیدار کے بیانات پر ردعمل دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور فرنٹ لائن پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور کہا کہ فوج نے بھارتی قیادت کی جانب سے حال ہی میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں اور کشمیر کے حوالے سے دیے گئے انتہائی غیرذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا تھا کہ ’میں یہ واضح کردوں کہ اگر ہمارے اوپر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف اپنے مادر وطن کے ہر چپے کے دفاع کے لیے بلکہ دشمن کو بھرپور جواب دینے کے لیے بھی تیار ہے‘۔