The Dawn News - Pakistan - Punjab

پی ٹی آئی کے استعفے تب قبول ہوں گے جب دباؤ میں نہ دیے جانے کا یقین ہوجائے، اسپیکر قومی اسمبلی
قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ  اس وقت تک پی ٹی آئی کے کسی بھی رکن اسمبلی کے استعفے قبول نہیں کریں گے جب تک کہ اس بات کا یقین نہ ہو کہ انہوں نے استعفے بغیر کسی دباؤ کے دیے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی نے اپریل میں پارلیمنٹ سے اجتماعی طور پر استعفے دینے کا اعلان کیا تھا۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جب راجا پرویز اشرف سے پی ٹی آئی اراکین کے چند مخصوص اراکین کے استعفے منظور کرنے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ قانون یہ کہتا ہے کہ اگر کوئی رکن میری موجودگی میں کہے کہ وہ استعفیٰ دینا چاہتا ہے لیکن میرے پاس معلومات ہیں کہ وہ دباؤ میں ہے تو مجھے اس کا استعفیٰ قبول نہیں کرنا چاہیے۔

راجا پرویز اشرف نے الزام لگایا کہ بڑے پیمانے پر استعفوں کے اعلان کے باوجود پی ٹی آئی کے قانون سازوں نے پارلیمنٹ لاجز پر قبضہ کیا ہوا ہے اور وہ ان کے زیر استعمال ہے اور بطور ایم این ایز حاصل ہونے والی مراعات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم این ایز مجھے پیغامات بھی بھیجتے ہیں کہ ان کے استعفے قبول نہ کریں، اس تمام صورتحال میں کسی رکن کو اس وقت تک ڈی سیٹ نہیں کروں گا جب تک میں مطمئن نہ ہو جاؤں کہ وہ دباؤ میں استعفیٰ نہیں دے رہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے ان قانون سازوں کے استعفے قبول کیے جنہوں نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ بیان جاری کیا کہ انہوں نے اپنی نشستیں اپنی مرضی سے خالی کیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے قانون ساز پارلیمنٹ میں واپس آئیں گے، اپنے حلقوں کی نمائندگی کریں گے اور ایوان کی کارروائی میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کا ان کا مطالبہ صرف اسی صورت میں پورا ہو سکتا ہے جب ہم بہتر قانون سازی کریں، بہتر اقدامات کریں اور سب ساتھ مل کر اس حوالے سے حکمت عملی بنائیں۔

راجا پرویز اشرف نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری طرز حکومت میں جس طرح حکومت کی اہمیت ہے اسی طرح اپوزیشن بھی اہمیت رکھتی ہے۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیک ڈور رابطوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر  انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں کو اتفاق رائے سے معاملات اور مسائل کو حل کرنا چاہیے۔

اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے پارلیمنٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مختلف مسائل کے حل کے لیے اس کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا جس سے ملکی معیشت میں مضبوطی اور سیاسی شعور میں پختگی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں تمام سیاسی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان کی سیاست میں اب استحکام اور ٹھراؤ آنا چاہیے، ہمیں ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے جہاں ہم ایک دوسرے کا احترام کریں اور اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل اور اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے  ایک بڑے مقصد کے لیے متحد اور یکجاں ہوں، یہی وقت کی ضرورت ہے۔‘

اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس سے سیاست میں پختگی آئے گی اور نظام مضبوط ہوگا۔