The Dawn News - Sport - Cricket

سابق انگلش کرکٹر فلنٹوف کار حادثے میں زخمی
سابق مایہ ناز انگلش آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف ایک ٹی وی شو کی ریکارڈنگ کے دوران کار حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق 45 سالہ اینڈریو فلنٹوف سرے کے ڈنس فولڈ پارک ایروڈروم میں برطانوی ٹی وی شو ’ٹاپ گیئر‘ کی ریکارڈنگ کے دوران کار حادثے کا شکار ہوئے۔

اینڈریو فلنٹوف کی گاڑی کو حادثہ سرے کے علاقے میں پیش آیا جہاں برف کے باعث ان کو ابتدائی طبی امداد موقع پر ہی موجود ٹیم کی جانب سے دی گئی اور پھر ہوائی جہاز کے ذریعے سابق کرکٹر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے میں اینڈریو فلنٹوف کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ سابق کرکٹر کی جان کو خطرہ نہیں ہے، ان کا ہسپتال میں علاج جاری ہے جبکہ ان کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ کار کی رفتار زیادہ تیز نہیں تھی۔

حادثے کے بعد ٹی وی شو کی شوٹنگ کو روک دیا گیا ہے اور جب تک اینڈریو فلنٹوف مکمل صحتیاب نہیں ہوجاتے شوٹنگ نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2019 میں بھی اینڈریو فلنٹوف کی کار تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی تھی، مذکورہ حادثہ بھی ٹی وی شو ٹاپ گیئر کی ایک قسط کی ریکارڈنگ کے دوران ہی پیش آیا تھا۔

32 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے والے اینڈریو فلنٹوف کو 79 ٹیسٹ، 141 ون ڈے اور 7 ٹی20 میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور انہوں نے 2005 اور 2009 کی ایشز سیریز میں انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔