The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

خیبرپختونخوا: ہنگو میں مسافر وین کے اندر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
خیبرپختونخوا کے شہر ہنگو میں مسافر وین کے اندر فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شہری زخمی ہوگیا۔

ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) عاصف بہادر نے ڈان نیوز کو بتایا کہ وین میں موجود مسافروں کے درمیان جھگڑے کے بعد ایک شخص نے غصے میں آکر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ ہنگو کے علاقے شنہ وڑی میں پیش آیا تھا جبکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزم کی گرفتار کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فوری طور پر حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

ڈی پی او نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ واقعہ مسافروں کے درمیان جھگڑے کے باعث پیش آیا۔

ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنگو ولایت خان نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو جاں بحق افراد کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمی شخص زیر علاج ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر میں ہنگو میں زمین کے تنازع پر کاربوگھا شریف اور ڈاؤبا قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے تھے۔