The Dawn News - Pakistan

پی آئی اے کی زیر ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کا کوئی ارادہ نہیں، سعد رفیق
وزیر ریلوے اور ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے واضح طور پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا امریکا میں واقع پی آئی اے کی زیر ملکیت روزویلٹ ہوٹل فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز (17 دسمبر کو) لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میڈیا کی جانب سے روزویلٹ ہوٹل کو فروخت کرنے کا پروپیگنڈاکیا جارہا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت کی جانب سے ہوٹل فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے روزویلٹ ہوٹل سے پاکستانی پرچم ہٹانے کی اطلاعات کو بھی مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ قومی پرچم صرف اسی وقت بلند کیا جاتا ہے جب کسی ریاست کے سربراہاں وہاں قیام کرتے ہیں ورنہ ہوٹل میں صرف دو پرچم (امریکا اور ہوٹل کا پرچم) بلند ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں کچھ وجوہات کی بنا پر ہوٹل کو بند کردیا گیا تھا۔

سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ نے ہوٹل کے کمروں کی مرمت اور  ہوٹل کو  بحال کرنے کی اجازت مانگی تھی تاکہ  25 لاکھ ڈالر کے مالی بوجھ کو کم کیا جاسکے۔

وزیر ہوابازی نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کو تباہی سے بچانے کی کوششیں کررہی ہے اور سابق وزیر کے غیر اعلانیہ بیان کے بعد پی آئی اے پر عائد پابندیوں سے نجات کے لیے یورپی اور امریکی اداروں سے بات چیت جاری ہے۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ ’پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیان کی وجہ سے پی آئی اے کو سالانہ 40 ارب روپے کا نقصان کا سامنا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے نے حال ہی میں ترکی ائیرلائن کے ساتھ شراکت داری میں 2 ارب 14 کروڑ روپے کمائے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ امارات ایئرلائن کی جانب سے اشتراک کی درخواست پر غورکررہے ہیں اور اگر یہ اشتراک طے پا گیا تو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران پی آئی اے کو 170 ارب روپے آمدن کی توقع تھی، انہوں نے کہا کہ  پی آئی اے کے طیاروں کی تعداد 43 سے کم ہوکر 27 ہوگئی ہے اور موجودہ انتظامیہ جہاز کی تعداد 40 تک بڑھانے کی کوشش کرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بوئنگ 777 کے 2 طیاروں کو پی آئی اے کے بیڑے میں شامل کرنے کے لیے جلد ہی  تزئین و آرائش کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گرین لائن، پاکستان ایکسپریس اور پنڈی دادن خان اور مالکوال کے درمیان مسافر ٹرین کو بحال کیا جائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک سامان لے جانے والی ایک خصوصی ٹرین کو بھی متعارف کرنے پر غور کررہے ہیں۔

کرایوں میں اضافے کے بارے میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے ٹرینوں کے کرایوں میں کمی ہوگی۔