The Dawn News - Life & Style

سعدیہ امام نے بیوی کے سامنے گلے لگایا، شبیر جان کا دعویٰ
سینیئر اداکار شبیر جان نے دعویٰ کیا ہے کہ جب وہ جوان تھے تب اداکارہ سعدیہ امام نے انہیں ان کی بیوی کے سامنے گلے لگایا، جس وجہ سے ان کی طلاق ہوتے ہوتے بچ گئی۔

شبیر جان کا شمار پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا، وہ 1990 کے مقبول اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

شبیر جان نے سعدیہ امام سمیت ماضی کی دیگر مقبول اداکاراؤں کے ساتھ کیا ہے اور تاحال وہ اسکرین پر زائد العمر کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

حال ہی میں وہ یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت زندگی کے دیگر معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔

سینیئر اداکار نے کہا کہ مرد چاہے کتنے بھی دعوے کرے لیکن شادی کے بعد اس کی گھر میں عزت کم ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے اپنا شبیر جان سیلون متعارف کروایا، انہوں نے اپنے اسٹاف کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ مرد حضرات کو پروٹوکول اور عزت دیا کریں، کیوں کہ 95 فیصد مرد حضرات اپنے گھر سے بے عزت ہوکر نکلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین نے ان سے پوچھا کہ سر جو باقی پانچ فیصد مرد ہیں، وہ کیسے بچ جاتے ہیں؟ جس پر انہوں نے اسٹاف کو کہا کہ باقی پانچ فیصد مرد جھوٹ بولتے ہیں۔

پروگرام کے دوران میزبان کے ایک سوال کے جواب میں شبیر جان نے بتایا کہ سعدیہ امام وہ واحد شوبز شخصیت ہیں، جن کے ساتھ انہوں نے 2001 کے بعد کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور دوسرے لوگوں کی منتوں کے باوجود انہوں نے ان کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کیا۔

سعدیہ امام سے افیئر نہیں تھا، اداکار—اسکرین شاٹ

اداکار نے بتایا کہ اداکارہ نے ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت کی اور ان کی وجہ سے ان کا گھر ٹوٹتے ٹوٹتے بچا۔

شبیر جان کے مطابق ہر انسان کے لیے بچے اور بیوی سب سے اہم ہوتے ہیں اور انہوں نے بھی اپنے گھر کی خاطر سعدیہ امام کے ساتھ کام کرنا بند کیا، کیوں کہ اداکارہ کی وجہ سے ان کی طلاق ہونے والی تھی۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ دو دہائیاں قبل جب وہ خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کرنے گئے تو سعدیہ امام ان کے کمرے میں آئیں اور انہیں بیوی کے سامنے گلے لگایا، جس پر ان کی اہلیہ ناراض ہوگئیں۔

شبیر جان کے مطابق سعدیہ امام نے پہلے ان کی بیوی کو سلام کیا اور پھر ان ہی سامنے انہیں گلے لگایا، جس پر ان کی بیوی انہیں غلط سمجھنے لگی۔

اسی بات پر انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے اور سعدیہ امام کے درمیان کوئی افیئر نہیں تھا بلکہ اور سعدیہ امام اچھے ساتھی اداکار کے طور پر کام کرتے تھے۔

شبیر جان کا مذکورہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اس پر طرح طرح کے کمنٹس کیے، تاہم تاحال سعدیہ امام نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔