The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ممنوعہ فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس میں گواہان پر جرح کرنے کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 2 اگست کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو جاری شوکاز نوٹس کی سماعت کے دوران درخواست دائر کی گئی۔

پی ٹی آئی کے وکیل انور مسعود خان نے الیکشن کمیشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی بینک اسٹیٹمنٹ کو مرتب کرنے والے بینک منیجر سمیت دیگر گواہان کو طلب کرکے جرح کرنے کی اجازت دی جائے۔

وکیل نے دلائل دیے کہ بینک منیجر سے پوچھا جائے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کی بینک اسٹیٹمنٹ کیسے تیار کی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے یہ بینک اسٹیٹمنٹ کیسے موصول ہوئیں؟

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو طلب کرنے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے شوکاز نوٹس کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے چیلنج کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ تحقیقات کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور  پی ٹی آئی 4  سال تک اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے اور 8 سال تک الیکشن کمیشن کے سامنے اس کا حصہ تھی اور اس دوران کسی نے بھی گواہ کے جرح کا مطالبہ نہیں کیا۔

دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت

اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست میں ایف آئی اے کو کارروائی سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

ممنوعہ فنڈنگ ​​سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ کو ایک طرف رکھنے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو انکوائری کرنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے خلاف درخواست گزار اکبر ایس بابر اور دیگر بھی عدالت پیش ہوئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میان گُل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور خان نے عدالت میں دلائل دیے کہ الیکشن کمیشن کے کیس میں وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔

انہوں  نے کہا کہ ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف ملک بھر میں 185 مقدمات درج کیے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے وکیل کو جلد از جلد دلائل مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ پی ٹی آئی کے وکیل دلائل دینے میں کافی وقت لگا رہے ہیں اور اس طرح یہ سماعت آئندہ سال جون میں مکمل ہوسکے گی۔

بینچ نے وکیل کو اپنے دلائل مکمل کرنے کے لیے کچھ گھنٹوں کا وقت دیا اور بعد ازاں سماعت 10 جنوری 2023 تک ملتوی کردی۔