The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اسلام آباد: خودکش دھماکے کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی جے آئی ٹی تشکیل
اسلام آباد کے چیف کمشنر محمد عثمان یونس سیکٹر آئی-10 میں ہونے والے خود کش دھماکے کی تفتیش کے لیے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ایس ایس پی کی سربراہی میں 4 رکنی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی، اس سے قبل ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس کی جانب سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کو خود کش دھماکے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست کی گئی تھی۔

نوٹیفکشین میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی سیکشن 19 اے کے تحت کی گئی ہے۔

تحقیقات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کی سربراہی سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی کریں گے اور دیگر اراکین میں انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور آئی بی کے گریڈ 18 ایک،ایک افسر کے علاوہ آئی جی اسلام آباد کا نامزد پولیس افسر شامل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او سی ٹی ڈی اور مقدمے کا تفتیشی افسر
جے آئی ٹی کی معاونت کریں گے۔

قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی 10 میں دھماکے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا مراسلہ جاری کردیا گیا تھا۔

پولیس حکام کہا تھا آئی ٹین فور میں خودکش دھماکے کی تفتیش کے لیے 8 رکنی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد کو جے آئی ٹی بنانے کی سفارش ڈی آئی جی کی جانب سے کی گئی تھی، مراسلے میں کہا گیا تھا کہ جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی محکمہ انسداد دہشت گردی کریں گے، 3 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔

تفتیشی افسران کے علاوہ حساس اداروں کے 2 افسران کو بھی جے آئی ٹی کا حصہ بنانے کی تجویز دی گئی تھی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے اسلام آباد دھماکے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل  عدیل حسین کو ’تمغہ شجاعت‘ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ غیر معمولی جرأت و بہادری اور فرض شناسی کے مظاہرے پر اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید کو ’تمغہ شجاعت‘ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید عدیل حسین کی بیوہ کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا، بیوہ کو فوری طور پر مکمل شہدا پیکج دے رہے ہیں جس کے تحت انہیں ایک کروڑ 65 لاکھ نقد اور ایک پلاٹ بھی دیا جارہا ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عدیل حسین شہید کی مدت ملازمت کی تکمیل تک پوری تنخواہ بھی بیوہ کو ادا کی جاتی رہے گی، شہید کے بچوں کی تعلیم اور شادی کے اخراجات بھی سرکاری طور پر ادا کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ٹین میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اسلام آباد میں ہائی الرٹ کی وجہ سے چیکنگ چل رہی تھی اور اس دوران پولیس اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو چیکنگ کے لیے روکا، گاڑی رکتے ہی خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید ہوگئے۔

اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ صبح سوا 10 بجے ایک مشکوک ٹیکسی آرہی تھی جس میں ایک مرد اور ایک خاتون سوار تھے، پولیس کے ایگل اسکواڈ نے مشکوک سمجھتے ہوئے انہیں روکا اور ان کی تلاشی لی، ابھی مشکوک افراد کی جامہ تلاشی جاری تھی کہ ایک لمبے بالوں والا لڑکا واپس گاڑی میں آیا اور اس نے گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے 2 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے خودکش دھماکے کے بعد حفاظتی اقدامات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی تھی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی اسلام آباد پولیس نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایگل اسکواڈ نے خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی نئی لہر کے بعد حفاظتی اقدام کے تحت 2 ہزار سے زائد مشکوک افراد، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو چیک کیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ شہر میں امن و امان یا دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو جبکہ شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور مشتبہ افراد کے بارے میں مطلع کریں۔

علاوہ ازیں پولیس نے اپنے ایک علیحدہ بیان میں کہا تھا کہ وہ کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور پولیس کی مدد کے لیے شہر میں ایف سی کو تعینات کیا گیا ہے۔