The Dawn News - Sport - Cricket

پی سی بی کی نئی عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان، شاہد آفریدی چیئرمین مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان، سابق کپتان شاہد آفریدی کو چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہد آفریدی نئی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر اراکین میں عبدالرزاق اور راؤ افتخار انجم شامل ہیں اور مینجمنٹ کمیٹی کے رکن ہارون رشید اس کے کنوینر ہوں گے۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ میں عبوری سلیکشن کمیٹی کو خوش آمدید کہتا ہوں اور مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وقت کی کمی کے باوجود وہ جرأت مندانہ اور بے باک فیصلے لیں گے جس سے ہمیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ایک مضبوط ٹیم میدان میں اتارنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی ایک جارح مزاج کرکٹر ہیں جنہوں نے پوری زندگی بلاخوف و خطر کرکٹ کھیلی، وہ 20 سال کا تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے تمام فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کیں، لہٰذا میرے خیال سے موجودہ جدید دور کے کھیل کے تقاضوں کو ان سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھے پورا اعتماد ہے کہ کھیل کے حوالے سے معلومات کی بدولت وہ بہترین اور مستحق کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کریں گے۔

اس حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں اس ذمے داری کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں اور اس ذمے داری کو پورا کرنے کے لیے جو بھی ممکن ہو سکا وہ ضرور کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے جیتنے کے طریقوں کو واپس اپنانے کی ضرورت ہے اور مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اسٹریٹجک سلیکشن کے ذریعے ہمیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ایسی ٹیم میدان میں اتارنے میں مدد ملے گی جو کامیابیاں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مداحوں کا اعتماد بھی بحال کرے۔

27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے اور 99 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں جلد سلیکٹرز کا ایک اجلاس طلب کروں گا اور آنے والے میچوں کے حوالے سے انہیں اپنے منصوبوں سے آگاہ کروں گا۔