The Dawn News - Tech

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ کیے گئے میسیج کو واپس لانے کا فیچر متعارف
دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میسیجنگ انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے طویل عرصے بعد بلآخر غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسیج کو واپس لانے کا فیچر متعارف کرادیا۔

جون 2022 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ کے ماہرین ایپلی کیشن پر غلطی سے ڈیلیٹ ہوجانے والے میسیج کو واپس لانے کے لیے ان ڈو (undo) فیچر پر کام کر رہے ہیں۔

بعد ازاں کمپنی نے مذکورہ فیچر کی آزمائش کے لیے محدود صارفین کو اس تک رسائی دی تھی، تاہم اب اسے تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا۔

اگر آپ واٹس ایپ صارفین ہیں تو آپ نے چند دن قبل نئے فیچر کو اپنی ایپ میں دیکھا ہوگا اور اگر نہیں دیکھا تو اب اسے دیکھ لیں۔

مذکورہ فیچر اس وقت کام کرتا ہے جب کوئی بھی صارف کسی میسیج کو غلطی سے سب کے لیے ڈیلیٹ کرنے کے بجائے صرف اپنے لیے ڈیلیٹ کرتا ہے۔

عام طور پر صارفین کسی گروپ یا چیٹ میں غلط میسیج بھیجنے کے بعد اس کو ڈیلیٹ کرتے وقت ایک عام غلطی کر بیٹھتے ہیں اور وہ میسیج کو تمام افراد یعنی وصول کرنے والے افراد سمیت ہر کسی کے بجائے صرف اپنے لیے ہی ڈیلیٹ کر دیتے ہیں۔

تاہم اب اگر کوئی بھی شخص کسی میسیج کو غلطی سے دوسروں کے بجائے صرف اپنے لیے ڈیلیٹ کرے گا تو اسی وقت اسے اسکرین پر ان ڈو (undo) کا لفظ نظر آئے گا۔

اور صارف ان ڈو (undo)  کے لفظ کو کلک کرکے ڈیلیٹ کیے گئے میسیج کو واپس لا سکیں گے اور پھر وہ اسے سب کے لیے ڈیلیٹ کرسکیں گے۔

مذکورہ فیچر اس وقت کام نہیں کرے گا جب صارف کوئی بھی میسیج سب کے لیے ڈیلیٹ کرے گا۔

یہ بھی یاد رہے کہ صارف کے پاس ڈیلیٹ کیے ہوئے میسیج کو واپس لانے کے لیے صرف 5 سیکنڈ کا وقت ہوگا، اس کے بعد مذکورہ فیچر کام نہیں کرے گا، یعنی اگر کوئی پانچ سیکنڈ کے اندر اپنی غلطی سمجھ کر میسیج کو ان ڈو (undo) کرے گا تو ٹھیک ورنہ ڈیلیٹ کیا ہوا میسیج واپس نہیں ہوگا۔