The Dawn News - Pakistan - Punjab

شہباز شریف کا پرویز الہٰی کی بحالی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا عندیہ
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پرویز الہٰی کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کے  فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا عندیہ دے دیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 23 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری پرویز الہٰی کو اگلی سماعت (11 جنوری) تک صوبائی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر گورنر کا حکم معطل کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے منصب پر بحال کردیا تھا۔

پنجاب میں اقتدار کی جنگ نے ایک نیا رُخ اختیار کرلیا ہے، رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ روز پارٹی اجلاس کے بعد ڈان کو بتایا کہ ’وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں اجلاس کے دوران لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف نے وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ اور رانا ثنااللہ، طارق بشیر چیمہ، ملک احمد خان، عطااللہ تارڑ سمیت دیگر کابینہ اراکین سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر تبادلہ خیال کیا’۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ’امکان ہے کہ آئندہ ہفتے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی اتحادی جماعت لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی‘۔

اجلاس میں وزیراعظم کو گورنر کی جانب سے پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے حکم اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بارے میں بتایا گیا۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں کچھ ’خامیاں‘ ہیں اور انہیں عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا جانا چاہیے، انہوں نے بتایا کہ گورنر کے حکم کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔

رہنما مسلم لیگھ (ن) نے ڈان کو مزید بتایا کہ اجلاس میں ایک رکن نے وزیراعظم کو بتایا کہ اگر جنوری میں پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو وزیراعلیٰ کے انتخاب کی صورت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ان کے اتحادی جماعتیں پنجاب میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گی’۔

اانہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم کا مقصد پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے منصوبے کو ’کم از کم وقتی طور پر ’ ناکام بنانا ہے اور پی ڈی ایم اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے، اس حوالے سے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔