The Dawn News - Amazing

سال 2023 سب سے پہلے کدھر اور آخر میں کہاں شروع ہوگا؟
پاکستان میں نیا سال 2023 شروع ہونے سے 9 گھنٹے قبل ہی دنیا میں نیا سال شروع ہوجاتا ہے اور سب سے پہلے بحرالکاہل کے دور دراز جزائر میں نیا سال شروع ہوتا ہے۔

پاکستان میں سال نو کا آغاز 31 دسمبر کی رات 11 بج کر 59 منٹ، 59 سیکنڈز کے بعد ہوتا ہے، تاہم دنیا کے متعدد ممالک میں نیا سال 9 گھنٹے قبل ہی شروع ہوجاتا ہے۔

دنیا میں سب سے پہلے 2023 کا آغاز وسطی بحرالکاہل کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی میں ہوا، یہاں پاکستان سے 9 گھنٹے پہلے نیا سال شروع ہوتا ہے، ان چھوٹے جزائر میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے کے بعد نیا سال شروع ہوجاتا ہے۔

اس جزیرے میں زیادہ تر انسانی بستیاں نہیں ہیں اس لیے یہاں پر نئے سال کا آغاز اتنی اہمیت نہیں رکھتا۔

ٹونگا اور کریباتی میں سال نو کے کچھ منٹ بعد ہی نیوزی لینڈ کے جزیرے چاٹھن میں بھی نئے سال کا آغاز ہوجاتا ہے اور یہاں بھی انسانی آبادی نہ ہونے کی وجہ سے نئے سال کے آغاز کو اہمیت نہیں دی جاتی۔

ٹونگا اور کیریباتی کے بعد نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں ہوتا ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے کے بعد ہوتا ہے۔

یعنی جب پاکستان میں 31 دسمبر کی شام ہوتی ہے، اسی وقت نیوزی لینڈ میں نیا سال شروع ہوجاتا ہے۔

نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا اور معروف ملک جب کہ آکلینڈ وہ پہلا شہر ہے جہاں سال نو کا آغاز سب سے پہلے ہوتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے بعد نئے سال کا آغاز روس کے دور دراز کے جزائر میں ہوتا ہے جہاں پاکستانی وقت کے مطابق 31 دسمبر کی شام 5 بجے کے بعد نیا سال شروع ہوجاتا ہے۔

ٹائمز اینڈ ڈیٹ ڈاٹ کام کے مطابق نیوزی لینڈ اور روس کے بعد نئے سال کے آغاز آسٹریلیا میں ہوتا ہے، جہاں پاکستان کے شام 6 بجے کے بعد نیا سال شروع ہوتا ہے۔

پاکستان کے شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک نئے سال کا آغاز آسٹریلیا کے دور دراز جزائر میں ہوتا رہتا ہے۔

آسٹریلیا کے بعد نئے سال کا آغاز جاپان میں ہو تا ہے، جس کے بعد جنوبی کوریا سمیت قریبی ممالک میں بھی نئے سال کی شروعات ہوجاتی ہے۔

جاپان، شمالی کوریا، فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلا دیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت کے بعد پاکستان میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں سال 2023 کا آغاز دیگر ممالک کے مقابلے 25 گھنٹے بعد بھی ہوگا۔

نئے سال کے آغاز کے 25 گھنٹے بعد امریکن جزیرے سمووا میں نئے سال کا آغاز ہوتا ہے، جس کے ایک گھنٹے بعد بیکر آئی لینڈ دنیا کا وہ آخری مقام ہوگا جو 2023 میں داخل ہوگا مگر وہاں کوئی آبادی نہیں تو وہاں کوئی اس کا ٰخیرمقدم کرنے والا نہیں ہوگا۔

یعنی امریکن سمووا کے رہائشی ہی سب سے آخر میں نئے سال کا جشن منائیں گے۔

سمووا سے کچھ گھنٹے قبل امریکا کی مختلف ریاستوں میں بھی سال نو کا آغاز ہوجاتا ہے اور دنیا ایشیا کے زیادہ تر ممالک میں نئے سال کی شروعات کے بعد یورپ اور افریقہ میں ترتیب وار سال نو کی تقریبات شروع ہوجاتی ہیں۔