The Dawn News - Pakistan

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نئے سال 2023 کا آتش بازی اور جشن کے ساتھ استقبال
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں 2022  کو الوداع کہہ دیا گیا اور نئے سال 2023 کا استقبال آتش بازی اور جشن کے ساتھ کیا گیا۔

دنیا میں سب سے پہلے 2023 کا آغاز وسطی بحرالکاہل کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی سے ہوا، اس جزیرے میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کے بعد نیا سال شروع ہوجاتا ہے، اس جزیرے میں انسانی بستیاں نہیں ہیں اس لیے یہاں پر نئے سال کا آغاز اتنی اہمیت نہیں رکھتا۔

ٹونگا اور کیریباتی کے بعد نئے سال کا آغاز  نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ سے ہوا جہاں پر آتش بازی کا شان دار مظاہرہ کرکے 2023 کا استقبال کیا گیا۔

بعد ازاں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی آتش بازی کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آتش بازی کا ایک منظر—فوٹو:اےایف پی

جس کے بعد لوگوں نے جاپان میں نئے سال کا جشن منانا شروع کیا، جس کے بعد جنوبی کوریا سمیت قریبی ممالک میں بھی نئے سال کی شروعات ہوئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں سال 2023 کا آغاز دیگر ممالک کے مقابلے میں 25 گھنٹے بعد بھی ہوگا۔

نئے سال کے آغاز کے 25 گھنٹے بعد امریکن جزیرے سمووا میں نئے سال کا آغاز ہوتا ہے، جس کے ایک گھنٹے بعد بیکر آئی لینڈ دنیا کا وہ آخری مقام ہوگا جو 2023 میں داخل ہوگا مگر  وہاں کوئی آبادی نہیں تو وہاں کوئی اس کا ٰخیرمقدم کرنے والا نہیں ہوگا۔

یعنی امریکن سمووا کے رہائشی ہی سب سے آخر میں نئے سال کا جشن منائیں گے۔

سمووا سے چند گھنٹے قبل امریکا کی مختلف ریاستوں میں بھی سال نو کا آغاز ہوجاتا ہے اور دنیا ایشیا کے زیادہ تر ممالک میں نئے سال کی شروعات کے بعد یورپ اور افریقہ میں ترتیب وار سال نو کی تقریبات شروع ہوجاتی ہیں۔

دوسری جانب، وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سال کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ سالِ نو کے لیے میرا عہد ہےکہ میں اس سال اپنا وقت اور تمام تر توانائیاں پاکستان کے لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے، سیلاب زدگان کی بحالی اور پاکستان کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے استعمال کروں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2022 پاکستان کے لیے ایک  اور مشکل سال تھا، بدترین سیلاب نے ہماری معاشی مشکلات میں اضافہ کیا۔