The Dawn News - Life & Style

متعدد شوبز شخصیات نے خفیہ شادیاں کر رکھی ہیں، ندا یاسر
اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شو میں متعدد ایسی شوبز شخصیات آئیں، جنہوں نے انہیں شادی سے متعلق بات کرنے سے روکا۔

ندا یاسر ’اے آر وائی ڈیجیٹل‘ پر مارننگ شو کرتی ہیں اور وہ اپنے پروگرام میں شادی شدہ شوبز شخصیات سمیت ایک دوسرے کے ساتھ رومانس کرنے والی شخصیات کو بھی پروگرام میں بطور مہمان مدعو کرتی رہتی ہیں۔

ندا یاسر کا شو پاکستان میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور بعض مرتبہ ان کے شو پر مہمانوں کی وجہ سے تنقید بھی ہوتی رہتی ہے۔

حال ہی میں ندا یاسر نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے پروگرام اور میزبانی سے متعلق کھل کر باتیں کیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے شو میں مرحوم جنید جمشید سے لے کر عامر لیاقت جیسی شخصیات بھی شرکت کر چکی ہیں اور انہوں نے ان کے پروگرام کو چار چاند لگائے۔

میزبان نے پروگرام کے دوران اعتراف کیا کہ انہیں بہت ساری باتوں کا علم نہیں ہوتا اور جب ایسی کوئی شخصیت ان کے پروگرام میں آجائے تو انہیں پریشانی ضرور ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں کرکٹ سے متعلق کوئی معلومات نہیں اور ایک بار شاہد آفریدی ان کے شو میں آئے تو وہ پریشان ہوگئیں کہ لیجنڈ کرکٹر سے وہ کیا پوچھیں؟ پھر انہوں نے شاہد آفریدی سے کرکٹ کے بجائے ان کی شادی اور بچوں سے متعلق سوالات کیے اور پہلی بار کرکٹر نے ان کے شو میں ہتایا تھا کہ ان کی شادی کیسے ہوئی؟

ندا یاسر نے بتایا کہ انہیں شو کرتے وقت بعض اوقات پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم اب وہ پریشانیوں کا سامنا کرنا سیکھ گئی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ ان کے شو میں ایسی متعدد شوبز شخصیات آ چکی ہیں، جنہوں نے خاموشی سے خفیہ طور پر شادی کر رکھی ہے مگر انہوں نے شادی کا اعلان نہیں کیا۔

میزبان کے مطابق ان کے شو میں آنے والے شادی شدہ جوڑے انہیں پہلے ہی بتا دیتے ہیں کہ انہوں نے نکاح کر رکھا ہے مگر وہ اس حوالے سے کوئی سوال نہ کریں۔

ندا یاسر نے بتایا کہ جب ایسی شادی شدہ جوڑیاں ان کے شو میں آتی ہیں تو وہ ان سے ذاتی تعلقات اور شادی کے بجائے بطور اداکار و اداکارہ سوال کر لیتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں خفیہ طور پر شادی کرنے والی متعدد شخصیات تاحال اپنی شادی کا اعلان نہیں کیا۔

میزبان نے شو میں کسی اداکارہ یا اداکار کا نام لیے بغیر کہا کہ ان کے شو میں آنے والی شخصیات نے انہیں پہلے ہی بتایا کہ وہ شادی کر چکے ہیں لیکن میزبان ان سے ایسا سوال نہیں کریں گی۔