The Dawn News - Pakistan - Punjab

منی لانڈرنگ کیس: وزیراعلیٰ پنجاب کے اہل خانہ کا نام ای سی ایل میں شامل
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے  وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تازہ تحقیقات کا آغاز کرنے کے بعد پی ڈی ایم حکومت نے ان کا نام  ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرلیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ق) اس اقدام کو وفاقی حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ اور ان کے بیٹے مونس الہیٰ کو پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر دباؤ ڈالنے کی آخری کوشش کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

مسلم لیگ (ق) کا مؤقف ہے کہ اس طرح کے اقدام سے پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا ساتھ چھوڑنے اور پی ڈی ایم کے ساتھ اتحاد کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

وزیرداخلہ نے پرویز الہیٰ کی اہلیہ، مونس الہیٰ کی اہلیہ اور راسخ الٰہی اور ان کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا ہے، اسی  طرح ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پرویز الہیٰ کے اہل خانہ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

مونس الہیٰ نے ڈان کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی اتحادی حکومت میرے اہل خانہ پر دباؤ ڈالنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے کہ کسی طرح ہم عمران خان کی حمایت کرنا بند کردیں، انہوں نے ایف آئی اے کے ذریعے نہ صرف ہمارے خلاف تحقیقات کا آغاز کرلیا ہے بلکہ میری والدہ، میری اہلیہ، بھائی (راسخ الٰہی) اور ان کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ آئندہ دنوں میں حکومت میرا اور میرے والد کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دے گی، اس طرح کی کارروائیاں کوئی تبدیلی نہیں لا سکتیں۔

متعلقہ پیش رفت میں (انٹیلی جنس ایجنسی کے) سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے مونس الہیٰ کے قریبی دوست کو گرفتار کرلیا۔

مؤنس الہی نے قریبی دوست کے اغوا پر اپنی ٹوئٹ میں اداروں اورحکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مونس الہیٰ نے ٹوئٹ میں کہا کہ لاہور میں میرے ایک دوست کو 2 کالی ویگو میں سوار افراد نے اٹھا لیا، ایف آئی اے والے قسمیں کھا رہے ہیں کہ انہوں نے نہیں اٹھایا، اب کچھ دن بعد اچانک میرے دوست کو ایف آئی اے پہنچا کر مجبور کیا جائے گا کہ پرچہ کاٹو۔

مونس الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہمیں پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا‘۔

وزیراعظم  کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ نے پرویز الہیٰ کے اہل خانہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے ڈان کو  تصدیق یا تردید  نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ایک ماہ قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا وزریراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے پرویز الہیٰ اور ان کی کابینہ کو اس یقین دہانی پر بحال کردیا تھا کہ صوبائی اسمبلی اگلی سماعت (11 جنوری) تک تحلیل نہیں ہوگی۔

حالانکہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ پرویزالہیٰ 11 جنوری 2023 سے قبل صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں تاہم پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا گورنر پنجاب کے حکم کو قانونی جواز فراہم کرنے کے مترادف ہوگا۔

پی ٹی آئی کو امید ہے کہ 11 جنوری کے بعد پرویزالہٰی ایوان میں مطلوبہ 186 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جبکہ پی ڈی ایم کا مؤقف اس سے بالکل مختلف ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے لاہور نے پرویز الٰہی کے خاندان کے کچھ افراد کو نوٹسز جاری کیے ہیں جن میں ایک کیس کے مرکزی ملزم قیصر (پنجاب اسمبلی کے چپراسی) اور دیگر 3 افراد کی جانب سے ان کے اکاؤنٹس میں رقم کی منتقلی کے بارے میں تحقیقات کی گئی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ ایف آئی اے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے قیصر اور دیگر 3 افراد کے بینک اکاؤنٹ سے بھاری رقم کی منتقلی رپورٹ کی تھی اور کچھ رقم پرویز الہیٰ کے اہل خانہ کو بھی منتقل کی گئی تھی، رقم منتقلی کے حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے پرویز الہیٰ کے اہل خانہ کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

مونس الہیٰ نے جاری نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی ایف آئی آر کے اس حصے کی بنیاد پر کارروائی کی جسے لاہور ہائی کورٹ نے مسترد کردیا، قیصر نے ایف آئی اے کو بیان دیا ہے کہ وہ واجد بھٹی (منسوخ شدہ ایف آئی آر کا ملزم) کے لیے نامزد ہے، اسی طرح واجد نے بھی اس حوالے سے بیان دیا ہے، قیصر اور میرے اہل خانہ کے درمیان رقم کی منتقلی قانونی ہے، اس کے باوجود حکومت ہم سے  سیاسی انتقام لینا چاہتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں لاہور ہائی کورٹ نے مونس الہیٰ کے خلاف شوگراسکینڈل کے سلسلے میں منی لانڈرنگ کی ایف آر کو منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا، اس مقدمے کی کارروائی اس وقت شروع ہوئی جب اپریل 2022 میں مسلم لیگ (ن) کی اتحادی حکومت نے اقتدار سنبھالا تھا اور پرویزالہیٰ نے عمران خان کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔