The Dawn News - Pakistan

امداد اور سرمایہ کاری کے اعلانات، اسٹاک مارکیٹ میں 297 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران حصص کی قیمتوں میں بہتری دیکھنے میں آئی اور معاشی تجزیہ کاروں نے اس اضافے کی وجہ تباہ کن سیلاب سے بحالی کے لیے گزشتہ روز جنیوا کانفرنس میں عالمی برادری اور اداروں کی جانب سے 9 ارب ڈالر سے زائد امداد کے اعلانات اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے پر غور کو قرار دیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 297 پوائنٹس یا 0.73 فیصد بڑھ کر 40 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا، تجارت کے دوران ایک موقع پر انڈیکس میں  482 یا 1.19 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

ڈائریکٹر عارف حبیب کارپوریشن احسن محنتی نے کہا کہ ’جنیوا میں فنڈ ریزنگ کانفرنس میں کیے گئے وعدوں اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے نویں جائزے کے ممکنہ مثبت نتائج کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دکھائی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آنے والی رقم کی قیاس آرائیوں نے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان پیدا کیا۔

دیگر معاشی تجزیہ کاروں نے بھی اسٹاک مارکیٹ میں اضافے کی وجہ جنیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس کو قرار دیا۔

سربراہ دلال سیکیورٹیز صدیق دلال نے جنیوا کانفرنس اور سعودی عرب کی جانب سے ڈپازٹ اور سرمایہ کاری بڑھانے پر نظرثانی کو خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کے ایس ای-100 انڈیکس میں صبح تیزی نظر آئی لیکن بعد میں آئل سیکٹر کے حصص کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے اس تیزی کے مثبت اثرات کسی حد تک محدود ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ یہ ملک کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا اور آئندہ 6 ماہ تک دیوالیے کا خطرہ ٹل جائے گا، تاہم جب تک آئی ایم ایف کا نواں جائزہ مکمل نہیں ہو جاتا اور انٹربینک، اوپن اور گرے مارکیٹ میں روپے اور ڈالر کی شرح تبادلہ کے درمیان فرق کم نہیں ہوجاتا، اس وقت تک مارکیٹ کی صلاحیت محدود رہے گی‘۔

ابا علی حبیب میں ریسرچ کے سربراہ سلمان نقوی نے کہا کہ ’یہ دیکھنا باقی ہے کہ امداد کے ان اعلانات کا فوری اثر کیا ہوگا، تاہم یہ بہت حوصلہ افزا ہے اور مارکیٹ پر ایک علامتی اثر پڑا ہے جو کہ خوش آئند ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ کانفرنس سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بہتر بنائے گی جو بہت مایوس ہوچکے تھے‘۔

دریں اثنا ڈائریکٹر فرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹڈ عامر شہزاد نے کہا کہ ’جنیوا کانفرنس میں امداد کے اعلانات کے سبب آج مارکیٹ میں اوپری سطح پر منافع کا رجحان دیکھا جاسکتا ہے، مثبت پیش رفت جاری رہی تو مارکیٹ کی صلاحیت بحال ہو جائے گی‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنیوا میں منعقد ہونے والی ’کلائمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس‘ کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ 3 برسوں میں ملک کی تعمیر نو کے لیے 8 ارب ڈالر امداد کا تقاضہ کیا تھا۔

کانفرنس میں 40 سے زائد ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کے حکام نے شرکت کی، عطیہ دہندگان نے پاکستان کے لیے 9 ارب ڈالر سے زائد امداد کا اعلان کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امداد کے یہ اعلانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ملک کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔

30 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 58  کروڑ ڈالر پر آگئے تھے، یہ 8 برس کی کم ترین سطح ہے اور محض 3 ہفتوں کی درآمدات کے لیے کافی تھے۔

بعد ازاں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ 2 غیر ملکی بینکوں کو قرض کی ادائیگی کے بعد ذخائر مزید گر کر ساڑھے 4 ارب ڈالر رہ گئے، اس صورتحال نے حکومت کے لیے دوست ممالک سے مزید قرض لیے بغیر غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی۔