The Dawn News - Pakistan - Sindh

حکومت سندھ کا صوبے بھر میں آٹا 95 روپے فی کلو فروخت کرنے کا اعلان
حکومت سندھ نے صوبے بھر میں آٹے کی مہنگے داموں فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے فلور ملز مالکان سے کامیاب مذاکرات کے بعد صوبے بھر میں 95 روپے فی کلو آٹے کی فروخت کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کا بحران اس وقت پورے پاکستان میں ہے، مہنگائی کے بعد اس کے نرخ بہت اوپر گئے ہیں اور پاکستان میں واحد صوبہ سندھ ہے جو غریب اور مستحقین کو 65 روپے فی کلو آٹا فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ روزانہ کی بنیاد پر 460 ٹرک کراچی اور سندھ بھر میں یومیہ 10 کلو آٹے کے 6 لاکھ تھیلے 65 روپے فی کلو کے حساب سے عوام میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کسانوں سے گندم خرید کر رعایتی نرخوں پر عوام کو دے رہی ہے اور سبسڈی کا بوجھ سندھ حکومت کو اٹھانا پڑ رہا ہے اور سندھ کی عوامی حکومت نے فیصلہ کیا کہ عوام کو سستا آٹا فراہم کیا جائے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں چیزیں مہنگی ہونے کے بعد وزیر خوراک مکیش چاؤلہ کو پیپلز پارٹی کی قیادت نے سختی سے ہدایت کی کہ اوپن مارکیٹ میں جو مہنگا آٹا فروخت ہو رہا ہے اس کو سستا کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ مکیش چاؤلہ کی ذاتی کوششوں سے وہ آٹا جو پہلے صرف ان ملز کو جاتا تھا جہاں سے ہم سبسڈائزڈ آٹا عوام کو 65 روپے فی کلو پہنچا رہے تھے، اب اسی آٹے کو عام فیکٹریوں کو پہنچاتے ہوئے ان کے کوٹے کو بڑھا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے کوٹا بڑھایا تو اس کا ریٹ 160 روپے سے کم ہو کر 120 روپے فی کلو ہوگیا لیکن اب حکومت سندھ کی کوششوں سے آٹا 95 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا، جبکہ غریب اور مستحق لوگ 65 روپے فی کلو میں ہی آٹا خرید سکیں گے۔

اس موقع پر وزیر خوراک سندھ مکیش چاؤلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت سے ہدایت آئی کہ ہم فلو ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ بیٹھیں اور آٹا مہنگا ہونے کی وجوہات معلوم کی جائیں، کل فلور ملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ ہوا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارا کوٹا بڑھایا جائے تاکہ مارکیٹ میں استحکام لایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ 65 روپے فی کلو والا سرکاری آٹا غریبوں کو اسی نرخ پر ملتا رہے گا اور فلور ملز کا کوٹا بڑھانے کے بعد انہوں نے 95 روپے فی کلو میں آٹا فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور وہ آٹا جو عام دکانوں پر 160 روپے فی کلو مل رہا ہے، وہ اب 95 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔

صوبائی وزیر خوراک نے گندم کی قلت یا خاتمے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس گندم بہت ہے، ایک جہاز کل پہنچا اور ایک جہاز آج صبح پہنچا ہے، گندم حکومت سندھ کے پاس بھی ہے اور ان فلور ملز کے پاس نجی اسٹاکس میں بھی گندم دستیاب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مارچ تک اسی نرخ پر آٹا ملے گا اور کوشش ہو گی کہ اس کی قیمت 95 روپے سے نیچے لائیں۔

انہوں نے میڈیا سے بھی کہا کہ وہ دو سے تین دن انتظار کریں تاکہ سپلائی پوری ہو سکے اور اس کے بعد اس حوالے سے بے شک احتساب کریں۔

اس موقع پر آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین چوہدری محمد یوسف نے کہا کہ سندھ میں آٹا پورے پاکستان کے مقابلے میں مسلسل سستا ملتا رہا ہے اور جب اسلام آباد میں آٹا فی کلو 160 روپے تھا تو سندھ میں 140 روپے فی کلو ملتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سندھ کے ساتھ مل کر پالیسی بنائی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہر دکان اور ہر گلی میں ہر کسی کو سستا آٹا ملے اور آج ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہم یہ کام کریں گے، طلب اور رسد پوری کرنے میں دو تین دن لگیں گے لیکن ہم آپ کو اس کی گارنٹی دیتے ہیں کہ آپ سب کو دکانوں پر سستا آٹا ملے گا۔