The Dawn News - Life & Style

انتظار ختم، ’پٹھان‘ کا ٹریلر ریلیز
تمام تر تنازعات کے باوجود بولی وڈ کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس نے چند ہی گھنٹوں میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

مختصر دورانیے کے ٹریلر میں فلم کی مرکزی کاسٹ یعنی شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کو دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم کی کہانی بھارت میں دہشت گردی پھیلانے والے کچھ عناصر اور انہیں ختم کرنے کے لیے ریاستی ایجنسیوں کے کردار کے گرد گھومتی ہے۔

ٹریلر میں جان ابراہم کو منفی کردار میں دکھایا گیا ہے جو کہ بھارت میں دہشت گردی پھیلانے کے منصوبے پر کام کرتے ہیں۔

اگرچہ جان ابراہم کو منفی انداز میں دکھایا گیا ہے، تاہم ٹریلر سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوتی کہ انہیں مسلمان منفی کردار میں دکھایا گیا ہے یا پھر ہندو مذہب کے پیروکار کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون بھارت کے سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

ایکشن سے بھرپور فلم کے ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی وطن سے محبت اور وطن کے خلاف کام کرنے والے عناصر کو ختم کرنے کے گرد گھومتی ہے، تاہم اس حوالے سے فلم کی ٹیم نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

فلم میں سلمان خان سمیت دیگر اداکاروں کی جھلکیاں نہیں دکھائی گئیں، کیوں کہ افواہیں تھیں کہ سلمان خان بھی فلم میں مختصر کردار میں دکھائی دیں گے۔

ٹریلر کو 10 جنوری کو ریلیز کیا گیا اور اسے محض 6 گھنٹوں کے دوران یوٹیوب پر 40 لاکھ بار دیکھا گیا اور بھارت میں ٹوئٹر پر یہ ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔

لوگوں نے ’پٹھان‘ کے ٹریلر کی کلپس اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے جہاں اس کی مخالفت کی، وہیں ہزاروں لوگوں نے اس کی حمایت کرتے ہوئے اسے شاہ رخ خان کی اب تک کی بہترین فلم بھی قرار دیا۔

پروڈیوسر ادیتیا چوپڑا کی اس فلم کی ہدایات سدھارتھ آنند نے دی ہیں اور اسے 25 جنوری کو ہندی کے علاوہ دیگر مقامی زبانوں میں ریلیز کرنے کی تصدیق کی گئی۔

خیال رہے کہ ’پٹھان‘ کے پہلے گانے ’بے شرم رنگ‘ کو گزشتہ ماہ 12 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے اب تک 12 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

’بے شرم رنگ‘ کی ریلیز پر وہاں کے ہندوؤں نے احتجاج کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

انتہاپسند ہندوؤں کے مطابق ’بے شرم رنگ‘ میں دپیکا پڈوکون کو ہندوؤں کے لیے مقدس سمجھے جانے والے زعفرانی رنگ کا لباس پہنا کر ان سے نیم عریاں رقص کروایا گیا۔

انتہاپسندوؤں نے ’بے شرم رنگ‘ کو جواز بناکر شاہ رخ خان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کی فلم کے خلاف بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلایا اور دھمکی دی کہ اگر فلم کو ریلیز کیا گیا تو ملک بھر میں مظاہرے شروع کیے جائیں گے۔