The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے تحقیقات کے خلاف پی ٹی آئی کی عدالت میں درخواست
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیل نے چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گُل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل تین رکنی بینچ کے سامنے درخواست دائر کی۔

درخواست میں پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے جاری کارروائیاں اور تحقیقات بند کرنے کے لیے عدالت حکم امتناع جاری کرے۔

تحریک انصاف نے ایف آئی اے کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی رپورٹ کو چیلنج کیا ہے جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ حاصل کرنے کے الزامات کو ایف آئی اے کی جانب سے ثابت کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے وکیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنے دفاع اور کیس میں پوزیشن واضح کرنے کے لیے کئی مواقع فراہم کیے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن قانون  کے ڈائریکٹر جنرل محمد ارشد کا کہنا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد پارٹی کو نوٹس بھیجا گیا لیکن پی ٹی آئی نے شو کاز نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ شوکاز نوٹس حتمی مرحلہ نہیں ہے، سیاسی جماعت نوٹس کا جواب دے سکتی تھی اور متعلقہ دستاویزات پیش کر کے اپنا دفاع کر سکتی تھی۔

پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے اس لیے انہیں اس طرح کا نوٹس جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی۔