The Dawn News - Pakistan

سویابین اور کینولا بیجوں کے کنٹینرز کلیئر قرار دینے کے بعد مرغی کی قیمتوں میں کمی
حکومت کی جانب سے بندرگاہوں پر پھنسے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سویابین اور کینولا بیجوں کے کنٹینرز کو کلیئر قرار دینے کے بعد مرغی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پیاز کے 100 سے زائد کنٹینرز بندرگاہوں پر  کھڑے ہیں جس کے باعث سبزی کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ شپنگ کے اعداد و شمار کے مطابق 6 ہزار ٹن کینولا اور 7 ہزار ٹن سویابین کے بیچ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران آف لوڈ کردیے گئے ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ پیاز کے 100 سے زیادہ کنٹینرز بندرگاہوں پر کھڑے ہیں جو ڈیوٹی میں توسیع اور ٹیکس میں چھوٹ کے منتظر ہیں۔

حال ہی میں وزیر فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے ملک میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ آرگانزم (جی ایم او) کے بیچوں کی درآمد روکنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ بیچ زہریلا اور انسانی جسم کے لیے خطرناک ہے۔

اس کے نتیجے میں کراچی بندرگاہوں پر کینولا کے 5 کنٹینر اور سویابین کے 4 کنٹینر سمیت کُل 9 کنٹینرز کو روک دیا گیا تھا جس کے باعث مرغیوں کی افزائش کے لیے خام مال کی قلت ہوگئی تھی۔

یہ بیچ خوردنی تیل کی ملز سے درآمد کیے گئے ہیں اور آل پاکستان سولونٹ ایکسٹریکٹر ایسوسی ایشن (اے پی ایس ای اے) کے مطابق امریکا، برازیل، ارجنٹائن سمیت تمام برآمدی ممالک جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سویابین پیدا کرتے ہیں۔

آل پاکستان سولوینٹ ایکسٹریکٹر ایسوسی ایشن کے چیف نواز شہزاد علی کا کہنا تھا کہ یہاں تک کہ یورپی یونین بھی پولٹری اور مویشیوں کے چارے کے لیے امریکا سے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سویا بین درآمد کر رہا ہے  اور اب ہمیں بھی اپنا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

فیڈ ملز بھی پولٹری فارم کے مطالبات پورا کرنے میں ناکام رہیں جس کے باعث زندہ برائلر مرغی کی قیمت 450 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے اور مرغی کے گوشت کی قیمت 850 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، سویابین کی قلت کے باعث 50 کلو گرام چکن فیڈ بیگ کی قیمت صرف 3 ماہ میں تقریباً 2 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 7 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی۔

تاہم زندہ برائلر چکن کی قیمت 4 دنوں میں 100 روپے کم ہونے کی بدولت متعدد مارکیٹوں میں اس کی فی کلو قیمت 350 روپے ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے کراچی کی بندرگاہ پر پھنسے تیل کے بیچوں کے 9 کنٹینر کلیئر کیے جانے کے بعد ان کی قیمتوں میں کمی آتی رہے گی۔

کراچی ہول سیلر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو روز کے دوران زندہ مرغی اور اس کے گوشت کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اور 60 سے 70 روپے فی کلو کی کمی ہوئی ہے۔

پنجاب پولٹری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر میاں طارق جاوید کا خیال ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے بحران سے بچنے کے لیے سویابین کی درآمد کی براہ راست اجازت دی جائے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 113 ملز ہیں جبکہ سندھ اور بلوچستان میں 13 فیڈ ملز ہیں جو سالانہ تقریباً 20 لاکھ ٹن سویابین استعمال کر رہی ہیں۔

دوسری جانب سرکاری ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ پیاز کے کئی کنٹینرز بندرگاہوں پر کھڑے ہیں جو ڈیوٹی میں توسیع اور ٹیکس میں چھوٹ کے منتظر ہیں، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سبزی کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

سینئر کسٹم اہلکار نے بتایا کہ پیاز کے 100 سے زیادہ کنٹینرز بندرگاہوں پر کھڑے ہیں جو ڈیوٹی میں توسیع اور ٹیکس میں چھوٹ کے منتظر ہیں۔

یکم جنوری 2023 سے حکومت نے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر 17 فیصد سیلز ٹیکس، 3 فیصد اضافی سیلز ٹیکس اور ایک فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا ہے۔

ایف بی آر کے سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ڈیوٹی میں توسیع اور ٹیکس میں چھوٹ کا کوئی امکان نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں حکومت کی جانب سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، درآمدات میں کمی کی وجہ سے آنے والے دنوں میں پیاز کی قیمت مزید بڑھے گی۔

یکم جنوری سے پیاز صرف 6 ہزار میٹرک ٹن کلیئر ہوئی ہے، گوادر کسٹم اسٹیشن اور تفتان کسٹم اسٹیشن پر ایران سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی مقدار کے حوالے سے اعدادوشمار دستیاب نہیں ہیں۔

کسٹم اہلکار نے ڈان کو بتایا کہ یکم جنوری 2023 سے گوادر میں ٹماٹر اور پیاز کی کلیئرنس نہیں ہوئی جبکہ تفتان بارڈر کسٹم اسٹیشن پر گزشتہ 11 دنوں کے دوران پیاز کی صرف 4 گاڑیوں کو ٹیکس چھوٹ حاصل ہوئی ہے۔