The Dawn News - Sport - Cricket

آسٹریلیا کا افغانستان کےخلاف سیریز سے دستبرداری کے فیصلے کا دفاع
افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں پر پابندیاں عائد کرنے پر آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبرداری کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی انسانی حقوق سیاست نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان متحدہ عرب امارات میں  3 ایک روزہ میچز شیڈول تھے لیکن کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے اسٹیک ہولڈرز سمیت آسٹریلوی حکومت سے مشاورت کے بعد گزشتہ روز سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے کی مذمت کی تھی جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے نے اپنے بیان میں کہا کہ بنیادی انسانی حقوق سیاست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح طور پر بہت چیلنجنگ اور افسوس ناک صورتحال تھی، ہم نے اس فیصلے کو آسان نہیں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا، افغانستان کے ساتھ کھیلنے کے لیے پُرامید تھی اور افغانستان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں تھی۔

نک ہوکلے نے کہا کہ ’تاہم طالبان کی جانب سے نومبر اور دسمبر کے فیصلوں میں خواتین کو بنیادی انسانی حقوق فراہم نہ کرنے کی وجہ سے ہمیں دستبرداری کا فیصلہ کرنا پڑا۔‘

انہوں نے کہا کہ آسٹریلین کرکٹ اتھارٹی نے آسٹریلوی حکومت اور دیگر کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان کے مایہ ناز کرکٹر اور اسپن اسٹار راشد خان نے آسٹریلیا کی جانب سے سیریز سے دستبرداری کے اعلان پر تنقید کی تھی، جس پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے نے کہا کہ ’طالبان کی جانب سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے موقع پر ہم راشد خان اور دیگر افغانستان کی کھلاڑیوں کے بیانات کو سراہتے ہیں، راشد خان کا بی بی ایل میں ہمیشہ سے خیر مقدم کرتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا خواتین اور مردوں دونوں کے کھیل کے حوالے سے پُرعزم ہے، امید ہے کہ مستقبل قریب میں افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے صورتحال بہتر ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ دوبارہ بحال ہوگی۔

—فوٹو:رائٹرز

راشد خان کی بِگ بیش سے نکلنے کی دھمکی

افغانستان کے اسپنر راشد خان نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بِگ بیش (بی بی ایل) سے نکلنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے بے حد افسوس ہوا کہ آسٹریلیا نے مارچ میں افغانستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔‘

ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے باؤلر نے کہا کہ ’مجھے اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے اور ہم نے عالمی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے اور کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے نے ’ہمیں پیچھے دھکیل دیا ہے۔‘

راشد خان نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے لیے سیزن میں 8 بار کھیلا ہے لیکن جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں کھیلنے (جہاں وہ ایم آئی کیپ ٹاؤن کے کپتان ہیں) کے لیے انہوں نے رواں ماہ بگ بیش لیگ چھوڑ دی تھی۔

راشد خان نے کہا کہ ’اگر افغانستان کے خلاف کھیلنا آسٹریلیا کو بے سکون کر رہا ہے تو میں بی بی ایل میں اپنی موجودگی سے کسی کو بے سکون نہیں کرنا چاہتا، اس لیے میں اس مقابلے میں اپنے مستقبل کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں۔‘

آسٹریلیا اور  افغانستان کے درمیان نومبر 2021 میں ٹیسٹ میچ شیڈول تھا لیکن 2021 میں طالبان کی افغانستان میں اقتدار میں آنے کے بعد میچ کو ملتوی کرنا پڑا تھا۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان سمیت بعض غیر ملکی کھلاڑیوں نے راشد خان کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔

نوین الحق نے آسٹریلیا کے فیصلے کو ’بچگانہ‘ قرار دے دیا

افغان باؤلر نوین الحق نے بھی آسٹریلیا کی دستبرداری کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے بیان جاری کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس فیصلے کے بعد وقت آگیا ہے کہ میں بِگ بیش میں نہیں کھیلوں گا جب تک یہ بچگانہ فیصلے ختم نہیں ہوجاتے۔

نوین الحق نے لکھا کہ پہلے واحد ٹیسٹ میچ سے پیچھے ہٹے اور اب ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئے، ایسے ملک کو جسے سپورٹ کی ضرورت ہے آپ ان سے ایک خوشی کی وجہ واپس لے رہے ہیں۔