The Dawn News - World - America Europe

یوکرین: وزیر داخلہ سمیت 16 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بچوں کے تربیتی اسکول کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیر داخلہ اور دو بچوں سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ہیلی کاپٹر  واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وڈیو میں جائے وقوع سے آہوں اور سسکیوں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں جہاں آگ لگی ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی وجوہات کی فوری تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

نیشنل پولیس کے سربراہ نے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں سے اب تک 16 ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں وزارت داخلہ کے کئی اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہیں جن میں وزیر داخلہ ڈینس موناسٹیرسکی اور ان کے پہلے نائب وزیر یوگینی ینن بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 42 سالہ ڈینس موناسٹیرسکی کو 2021 میں یوکرین کا وزیر داخلہ مقرر کیا گیا تھا۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والے 10 بچوں سمیت 22 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کریش ہونے وقت بچے اور عملہ بچوں کے تربیتی اسکول میں موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس اور طبی عملہ جائے وقوع پر کام کر رہے ہیں۔

ہیلی کاپٹر مغربی یوکرین کے بروری قصبے میں تباہ ہوا جو کہ دارالحکومت کیف سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے تنازع کے دوران دونوں ممالک کی فورسز میں بروری قصبے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جنگ ہوئی تھی مگر بعد ازاں اپریل میں روسی فوجی وہاں سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔

گزشتہ برس 24 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کے لیے فوجی دستے بھیجے تھے۔

ہیلی کاپٹر کا یہ حادثہ ایک ایسے سانحے کے بعد پیش آیا جہاں مشرقی شہر ڈنیپرو میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنانے والی روسی میزائل سے 6 بچوں سمیت 45 افراد ہلاک ہوئے تھے۔