The Dawn News - Health

چین میں 90 کروڑ افراد کا کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف
چین کی ایک یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہاں کے 90 کروڑ لوگ رواں ماہ جنوری کے آغاز تک کورونا سے متاثر ہوچکے تھے۔

چین کی 64 فیصد آبادی کے کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ کچھ دن قبل ہی یہ بات سامنے آئی تھی کہ وہاں کورونا سے متاثر ہوکر 60 ہزار افراد ہلاک ہوچکے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق بیجنگ کی پیکنگ یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ 11 جنوری 2023 تک چین کے 90 کروڑ لوگ کورونا سے متاثر ہوچکے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چین کے متعدد صوبے ایسے ہیں، جہاں کی 80 فیصد سے زیادہ اور بض صوبوں کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی کورونا سے متاثر ہوچکی۔

چین کے صوبے صوبے گانسو کی 91 فیصد، ہنان کی 84 فیصد جب کہ چنگھائی کی 80 فیصد آبادی کورونا سے متاثر ہوچکی۔

مذکورہ ڈیٹا سامنے آنے کے بعد چین کے ماہرین وبائی امراض نے خبردار کیا ہے کہ اب دیہی علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، اس لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

ماہرین وبائی امراض اور حکومتی عہدیداروں کے مطابق چینی سال کے موقع پر لوگوں کی بہت بڑی تعداد میں ایک سے دوسری جگہ سفر کرنے کی وجہ سے کورونا بہت تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

چینی سال رواں ماہ 23 جنوری کو منایا جائے گا اور اس کے لیے کروڑوں چینی شہری شہروں سے اپنے آبائی دیہاتوں کی جانب سفر کریں گے۔

مذکورہ رپورٹ سے قبل گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ چین میں کورونا سے 60 ہزار اموات ہوچکیں اور ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد معمر تھے۔

چین کی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے عہدیدار نے بتایا تھا کہ 8 دسمبر 2022 سے 12 جنوری 2023 تک کورونا سے متاثر ہونے والے تقریبا 60 ہزار لوگ ہلاک ہوئے۔

عہدیدار نے وضاحت کی تھی کہ 5 ہزار 5 افراد سانس میں تکلیف کی وجہ سے ہلاک ہوئے، انہیں کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

عہدیدار کے مطابق باقی 54 ہزار سے زائد افراد مختلف بیماریوں جیسا کہ کینسر، عارضہ قلب، گردوں اور پھیپھڑوں کی بیماریوں سمیت کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد چل بسے۔

حکام نے بتایا تھا کہ کورونا سے متاثر ہوکر ہلاک ہونے والے مختلف بیماریوں میں مبتلا زیادہ تر افراد کی عمریں 80 سال یا اس سے زائد تھیں جب کہ دوسرے نمبر پر 65 سال یا اس سے زائد کی عمر کے لوگ تھے۔

اس سے قبل رواں ماہ 10 جنوری کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آبادی کے لحاظ سے ملک کے تیسرے بڑے صوبے ہنان کی 90 فیصد آبادی کورونا سے متاثر ہوچکی۔

چینی صوبے ہنان کے عہدیدار نے بتایا تھا کہ صوبے کے 8 کروڑ 85 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چین میں نومبر 2022 کے اختتام اور دسمبر کے آغاز سے کورونا کی نئی قسمیں بی ایف 7 اور ایکس بی بی 5۔1 پھیلنے کی رپورٹس سامنے آئیں اور ماہرین نے خدشہ کیا کہ وہاں ایک ماہ کے دوران 25 کروڑ افراد کورونا سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

کورونا میں نئی لہر پھیلنے کے پیش نظر متعدد ممالک نے چین سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کرنے سمیت مختلف طرح کی پابندیاں بھی عائد کی تھیں۔