The Dawn News - Pakistan

دہشتگردوں کے ساتھ مفاہمت کی پالیسی نے مسائل پیدا کیے، بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے الزام لگایا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق حکومت کی پالیسی غلط تھی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے گزشتہ روز غیر ملکی نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی پاکستانی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم اتحادی حکومت نے اس غلط پالیسی کو ختم کیا جو گزشتہ حکومت (پی ٹی آئی) کی جانب سے شروع کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان کی فوج اور سیاست کی اعلیٰ قیادت نے تمام دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے خواتین کی تعلیم پر پابندی اور  فلاحی اداروں کے اہلکاروں اور میڈیا پر عائد پابندیوں کے باوجود عالمی برادری کو طالبان کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے  اور انہیں اپنے وعدوں پر قائل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت سے بات چیت ہی مسائل کا حل ہے اور انہیں عالمی برادری سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے قائل کرنا لازمی ہے، چاہے وہ خواتین کے حقوق  یا دہشت گردی کے حوالے سے ہوں ۔