The Dawn News - Pakistan - Sindh

بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی رہنماؤں، جماعت اسلامی کے کارکنان کے خلاف مقدمہ درج
کراچی میں ڈی سی کیماڑی کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی زیدی، بلال غفار اور سعید آفریدی سمیت دیگر کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ اقدام قتل، دہشت گردی، ہوائی فائرنگ و دیگر دفعات کےتحت کاشف مبین نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں ڈیوٹی پر موجود تھا، کئی لوگ اپنے کام کے سلسلے میں ڈی سی آفس آئے تھے، شام 5 بجے پی ٹی آئی کے 150 سے 200 کارکنان ڈی سی آفس آگئے جن کی قیادت علی زیدی، بلال غفار، عطااللہ، سعید آفریدی، شبیر قریشی کر رہے تھے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما اسلحہ، لاٹھی اور ڈنڈوں سے لیس ہو کر ڈی سی آفس کیماڑی کراچی پر نعرہ بازی کرتے ہوئے حملہ آور ہوئے اور لوگوں کو مار پیٹ شروع کردی اور جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی، فائرنگ سےعوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بعض لوگ زخمی بھی ہوئے۔

مدعی نے ایف آئی آر میں مزید کہا کہ دفاتر پر شدید پتھراؤ بھی کیا گیا، سرکاری عمارت میں داخل ہو کر دفتر میں موجود فرنیچر، سامان، دروازوں اور کھڑکیوں کی توڑ پھوڑ کی اور دفتر میں رکھا سامان اور لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے، دفتر کی عمارت کو نقصان پہنچایا گیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں دھاندلی کے الزامات پر گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے دوران جھڑپیں بھی ہوئیں۔

کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر وفاقی اردو یونیورسٹی کے باہر جماعت اسلامی کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر مرکزی شاہراہ کو بند کردیا جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا تھا۔

قبل ازیں احتجاج کے دوران ڈپٹی کمشنر کیماڑی کے دفتر کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کارکنان کے درمیان تصادم ہوگیا تھا۔

پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا تھا کہ پی پی پی کے کارکنوں نے ان کے کارکنان پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ڈی سی کیماڑی مختیار ابڑو نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان زبردستی ان کے دفتر میں داخل ہوئے اور عملے کو ہراساں کرنے لگے۔

ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے ڈی سی مختیار ابڑو نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان نے ان کے دفتر کا گھیراؤ کیا، پی ٹی آئی رہنما علی زیدی اور دیگر زبردستی دفتر میں داخل ہوئے اور لاک توڑے، کمپیوٹرز کو نقصان پہنچایا اور اپنی ذمہ داری نبھانے والی خواتین ریٹرننگ افسران سمیت دیگر عملے کو ہراساں کیا۔

مختیار ابڑو نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان نے پتھراؤ کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پارٹی کارکنان کو دفتر سے نکالا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

تحریک انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ کیماڑی ڈی سی آفس پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پی ٹی آئی ورکرز پر حملہ کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد کارکن زخمی ہوگئے۔

خاتون آر او پر جماعت اسلامی کے کارکنان کے حملے کا مقدمہ درج

دریں اثنا ٹی ایم سی صفورہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ڈی آر او آفس میں خاتون ریٹرنگ افسر پر جماعت اسلامی کے کارکنان کے حملے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

عزیر بھٹی تھانے میں ریٹرننگ افسر شاہانہ پروین کی مدعیت میں درج مقدمے میں جماعت اسلامی کے عتیق، فیضالن ولد قادر اور افضال ڈالمیا سمیت 14 کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ 300 سے400 نامعلوم کارکنان کو بھی شامل کیا گیا۔

مقدمے مں دعویٰ کیا گیا کہ آفس میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری تھی، اس دوران جماعت اسلامی کے کارکنان کثیر تعداد میں یونیورسٹی کے اندر کیمپ آفس کے اندر شورشرابہ اور نعرے بازی کرتے رہے، انہوں نےکیمپ آفس کے اندر آنے کی کوشش کی اور گیٹ پر لاتیں اور ڈنڈے مارتے رہے۔

ایف آئی آر کے مطابق گنتی مکمل ہوئی تو پیپلزپارٹی کے امیدوار نے واضح کامیابی حاصل کی جس پر جماعت اسلامی کے کارکنان مشتعل ہوگئے کیونکہ وہ اپنی مرضی کا رزلٹ چاہتے تھے۔

خاتون ریٹرنگ افسر نے دعویٰ کیا کہ میں کیمپ آفس سے باہر آئی تو وہاں پر جماعت اسلامی کے کارکنان نے ڈنڈوں اور پتھروں سے لیس ہوکر مجھ پر حملہ کیا اور میری گاڑی پر ڈنڈے مارے جس سے گاڑی کو کافی نقصان پہنچا اور ڈرائیور بھی زخمی ہوا، ایس ایچ او نے پولیس کی نفری کے ساتھ پہنچ کر مجھے بچایا اور 2 پولیس موبائلوں کے ساتھ ڈی آر او ایسٹ آفس سے بحفاظت نکالا۔

ایف آئی آر میں استدعا کی گئی کہ ملزمان کے خلاف جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کرنے، ڈرائیور کو زخمی کرنے، سرکاری امور میں خلل ڈالنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر وفاقی اردو یونیورسٹی کے باہر جماعت اسلامی کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر مرکزی شاہراہ کو بند کردیا جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا تھا۔

مظاہرین کا دعویٰ تھا کہ گلشن ٹاؤن کی یوسی-ایک اور صفورہ میں مزید 2 یونین کونسلز میں ان کی جیتے ہوئے امیدواروں کا نتیجہ دوبارہ گنتی کے دوران تبدیل کردیا گیا ہے۔

ملیر کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کے دفتر کے باہر پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا تھا جہاں گلشن حدید میں ایک یوسی کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری تھی۔

مذکورہ یوسی میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو کامیابی ملی تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ گنتی بدنیتی پر مبنی ہے۔