The Dawn News - World - India

بھارت: 7کروڑ روپے انشورنس کی رقم کیلئے اپنی موت کا ڈراما کرنے والا شخص گرفتار
بھارتی ریاست تیلنگانہ کی پولیس نے انشورنس کی 7 کروڑ سے زائد مالیت کی رقم ہتھیانے کے لیے اپنے ہی قتل کا ڈراما رچانے والے سیکشن آفیسر اور اس کی بیوی سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق مرکزی ملزم تیلنگانہ کے ضلع میڈک کے اسٹیٹ سیکریٹریٹ میں اسسٹنٹ سیکشن آفیسر کی حیثیت سے کام کرتا ہے جو اسٹاک مارکیٹ میں 85 لاکھ روپے گنوانے کے بعد شدید مقروض ہونے کے سبب پریشانی کا شکار تھا اور اسی پریشانی سے چھٹکارا پانے کے لیے اس نے خود اپنے قتل کا ڈرامہ کر کے اپنی انشورنش کے 7 کروڑ روپے سے زائد بٹورنے کا منصوبہ بنایا۔

پولیس کے مطابق اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سیکشن آفیسر نے پہلے اپنے نام سے گزشتہ ایک برس کے دوران 7 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی 25 انشورنس پالیسیاں خریدیں اور اپنی بیوی اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے ہم شکل ایک شخص کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

ملزمان نے مبینہ طور پر ایک شخص کو قتل کیا اور اسے اسسٹنٹ سیکشن آفیسر ظاہر کیا تاکہ انشورنس کی رقم کا دعویٰ کر سکیں اور رقم وصولی پر قرض کی ادائیگی کریں۔

پولیس نے ابتدائی طور پر ایک 44سالہ شخص کی موت کا مقدمہ درج کیا جہاں تیلنگانہ میں ایک جلی ہوئی گاڑی سے ایک لاش ملی تھی جس کے آئی ڈی کارڈ سے اس کی شناخت حیدرآباد میں کام کرنے والے سیکشن آفیسر کے طور پر ہوئی تھی۔

تاہم پولیس نے تمام پہلوؤں سے مزید تفتیش کی تو ملزمان کا بھانڈا پھوٹ گیا اور انہیں پتا چلا کہ جس شخص کو دراصل مردہ تصور کیا جا رہا ہے وہ زندہ ہے اور اس نے خود اپنے قتل کا ڈرامہ رچانے کے لیے کسی اور شخص کو قتل کیا ہے۔

پولیس نے منگل کو مرکزی ملزم کو حراست میں لیا اور پھر اس کی بیوی اور رشتے داروں سمیت مزید چار ملزمان کو باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 8 جنوری کو اسسٹنٹ سیکشن آفیسر نے اپنے ایک ہم شکل کو نظام آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب جھانسا دے کر ساتھ چلنے کا کہا، اس کے بعد اس کو گنجا ہو کر سیکشن آفیسر کی وردی پہننے پر راضی کیا اور وینکٹاپور گاؤں لے گئے۔

اس کے بعد ملزمان نے گاڑی کے اندر اور باہر پیٹرول چھڑک کر اس شخص سے گاڑی میں بیٹھنے کو کہا اور اس کے انکار پر دونوں نے تیز دھار آلے سے مبینہ طور پر اسے قتل کردیا۔

اس کے بعد انہوں نے مذکورہ شخص کو گاڑی میں بٹھا کر پوری کار کو آگ لگا دی لیکن پولیس نے ملزمان کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔