The Dawn News - Pakistan - Punjab

الیکشن کمیشن آج نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرے گا
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے بنائی گئی دوطرفہ پارلیمانی کمیٹی مقررہ وقت میں اتفاق رائے پر پہنچنے میں ناکام رہی جس کے بعد الیکشن کمیشن آج شام کو ہونے والے اجلاس میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سربراہ الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن ارکان کے درمیان غیر رسمی بات چیت سے قبل اس معاملے کے بارے میں فیصلے پر اتفاق رائے کی راہ ہموار کی جائے گی۔

نگراں وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے پاس صرف آج کا دن ہے کیونکہ آئین کے آرٹیکل اے-224 کے تحت الیکشن کمیشن کو دیا گیا 2 روز کا وقت آج ختم ہو رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ایک سینئر عہدیدار نے وضاحت دی کہ الیکشن کمیشن اس حوالے سے ایک روز پہلے اجلاس منعقد نہیں کرسکا کیونکہ اسے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی جانب سے باضابطہ طور پر 4 نامزد افراد کے نام ہفتہ کو ہی موصول ہوئے تھے۔

عہدیدار الیکشن کمیشن نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن یقیناً اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا اور پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے آج نام کا اعلان کرے گا‘۔

توقع کی جارہی تھی کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں جائے گا کیونکہ رہنما مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کے اتحادی چوہدری پرویز الہٰی نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ اگر پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے نامزد کردہ افراد میں سے الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی ’متنازع شخص‘ کو منتخب کیا گیا تو وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔

پرویز الہٰی نے سردار احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے ہیں جبکہ حمزہ شہباز نے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے محسن نقوی اور احد چیمہ کے ناموں کی توثیق کی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کا معاملہ گزشتہ ہفتے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد نامزد امیدواروں پر صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مسلسل تناؤ اور عدم اتفاق کے سبب غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگیا۔

اگرچہ آئین کے آرٹیکل اے-224 کے مطابق کمیٹی کے پاس 4 میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کے لیے 3 روز کا وقت ہوتا ہے لیکن پینل کی تشکیل کے نوٹی فکیشن میں تاخیر کے باعث کمیٹی کے پاس ناموں پر غور کرنے کے لیے صرف ایک دن رہ گیا۔

پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 2 روز میں آئین کے آرٹیکل 244-اے کے تحت 4 نامزد امیدواروں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہے۔

سابق وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے اپنی پسند کے مطابق کسی کو نامزد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔