The Dawn News - World - America Europe

قرآن مجید کی بے حرمتی، ترکیہ کا نیٹو رکنیت کیلئے سویڈن کی حمایت سے انکار
سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے بعد ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سویڈن کو خبردار کیا کہ وہ اب نیٹو میں رکنیت کے لیے ترکیہ کی حمایت کی توقع نہ رکھے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے بعد اردوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ لوگ جو ہمارے سفارتخانے کے سامنے اس طرح کی بے حرمتی کی اجازت دیتے ہیں وہ نیٹو کی رکنیت کے لیے ہماری حمایت کی توقع نہ رکھیں۔

انہوں نے سویڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ دہشت گرد تنظیموں کے اراکین اور اسلام کے دشمنوں کو اتنا پسند کرتے ہیں اور ان کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں تو ہم مشورہ دیں گے کہ آپ اپنے ملک کی سیکیورٹی کے لیے انہی سے مدد طلب کریں۔

یاد رہے کہ ڈینش نژاد سوئیڈن کے دائیں بازو کے سیاست دان راسماس پلوڈن نے اسٹاک ہوم میں ہفتے کے روز ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کردیا تھا۔

ترک صدر نے کہا کہ قرآن کی بے حرمتی کا واقعہ منافرت پر مبنی واقعہ ہے اور آزادی اظہار کی بنیاد پر اس کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔

ادھر سویڈن کی جانب سے اپنے دائیں بازو کے انتہا پسند رہنما کی جانب سے قرآن نذر آتش کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ مذمت کی گئی ہے تاہم انہوں نے اسے آزادی اظہار رائے کا واقعہ قرار دیا ہے۔

ترکیہ نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سویڈن کے سفیر کو طلب کیا تھا اور سویڈن کے وزیر دفاع کا انقرہ کا دورہ بھی منسوخ کردیا تھا۔

سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی پاکستان، سعودی عرب، اردن، کویت سمیت متعدد مسلمان ممالک نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سویڈن اور فن لینڈ نے گزشتہ سال نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دی تھی لیکن اس شمولیت کے لیے تمام 30 اراکین کی منظوری درکار ہوتی ہے۔

سویڈن کی نیٹو میں شمولیت اور اس سلسلے میں ترکیہ کی حمایت کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا اور قرآن کے نسخے کی بے حرمتی کے بعد ترکیہ اور سوئیڈن کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں، جس سے سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے حصول کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے کیونکہ سویڈن کو  رکنیت حاصل کرنے کے لیے ترکیہ کی حمایت لازمی طور پر درکار ہے۔