The Dawn News - Business

’نان ٹیکسٹائل‘ مصنوعات کی برآمدات میں کمی ریکارڈ
مالی سال 24-2023 کی پہلی ششماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر ’نان ٹیکسٹائل‘ برآمدات  0.65 فیصد کمی کے بعد 5 ارب 54 کروڑ ڈالر رہ گئی ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں طلب کی کمی کے باعث رواں مالی سال کے آغاز کے بعد سے نان ٹیکسٹال شعبے میں برآمدات میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے مرتب کردہ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2022 کے بعد سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں اضافہ نہیں دیکھا گیا۔

گزشتہ مالی سال کے دوران نان ٹیکسٹال برآمدات میں 25.85 فیصد اضافہ ہوا تھا، چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں 6.77 فیصد کمی واقع ہوئی تھی جبکہ سال 23-2022 میں جولائی اور دسمبر کے دوران چمڑے کے دستانے کی برآمدات میں 5.47 فیصد اضافہ ہوا۔

اس کے برعکس خام چمڑے کی برآمدات میں 8.63 فیصدکمی دیکھی گئی۔

ایک سال قبل کے مقابلے رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 40.45 فیصد کمی ہوئی۔

سرجیکل مصنوعات کی سپلائی میں پاکستان  اہم ملک سمجھا جاتا ہے، تاہم یہ مصنوعات مغربی ممالک کی معروف برانڈز کے ذریعے دوبارہ مارکیٹ کی جاتی ہیں جس کے نتیجے میں ان مصنوعات کی برآمدی قیمت نہ ہونے کے برابر (برائے نام) ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے مقابلے میں مالی سال 23-2022 کی اسی مدت کے دوران سرجیکل مصنوعات کی برآمدات میں 8.53 فیصد اضافہ ہوا، فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں بھی 26.85 فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 23-2022 کے پہلے 6 ماہ کے دوران قالین (کارپٹ) کی برآمدات میں 1.93 فیصد اضافہ اور کھیلوں (اسپورٹس) کی مصنوعات میں 27.40 فیصد اضافہ ہوا جبکہ فٹ بال کی فروخت میں 53.58 فیصد اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ پاکستان نومبر 2022 میں قطر کے شہر دوحہ میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے فٹ بال سپلائی کرنے والا ملک تھا۔

پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک سال قبل کے مقابلے جولائی اور دسمبر کے دوران فوڈ باسکٹ کی نمو منفی 6.24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

باسمتی چاول کی طلب میں کمی کی وجہ سے سالانہ بنیادوں پر جولائی اور دسمبر کے دوران چاول کی برآمدات میں نمو منفی 13.02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔